
پاک فضائیہ کی جانب سے منہ توڑ جواب نے مودی کے جنگی جنون کو رفو چکر کردیا ہے، بدترین ہزیمت کا شکار نریندر مودی نے اپنی فیس سیونگ کے لیے دنیا بھر کے رہنماوں سے رابطے شروع کردیے ہیں، جن سے جنگ بندی کی اپیل کی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگی جنون کا شکار مودی سرکار پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی سے مکمل بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے، مودی نے عالمی رہنمائوں سے رابطے شروع کر دیے ہیں، مودی کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ عالمی طاقتیں پاکستان کو جوابی کارروائی سے روکیں۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے عرب دنیا سے پاکستان پر اثر و رسوخ استعمال کرنے کی درخواست کی ہے۔ بھارتی حکام نے عرب حکمرانوں خصوصاً اماراتی حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ کشیدگی کم کرانے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔
تاہم، بھارت کے بلاجواز حملوں کے بعد پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، اور بھارتی حملوں کی مذمت کر رہی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر میزائل حملوں اور جارحیت کو انتہائی شرمناک عمل قرار دیتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے عمل کو بزدلانہ قرار دیاہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو ذمے داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔ واضح رہے کہ امریکی صدرکی جانب سے اس قبل بھی بھارت کو کسی بھی جارحیت سے باز رہنے کی تنبیہ کی تھی۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین بھارت کی آج صبح کی فوجی کارروائی کو افسوسناک سمجھتا ہے، موجودہ صورتحال پر انتہائی تشویش ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارت اور پاکستان ایک دوسرے کے ہمسایہ تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، بھارت اور پاکستان دونوں چین کے بھی ہمسایہ ہیں، چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News