Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین نے پھر سب کو پیچھے چھوڑ دیا، 9500 کاریں لے جانے والا کارگو جہاز پہلے سفر پر روانہ

Now Reading:

چین نے پھر سب کو پیچھے چھوڑ دیا، 9500 کاریں لے جانے والا کارگو جہاز پہلے سفر پر روانہ
اس جہاز کی کل گنجائش 9,500 اسٹینڈرڈ گاڑیوں کی ہے

چین کی جانب سے تیار کردہ جدید اور دنیا کا سب سے بڑا سمندری کار کیریئر “آن جی آنشینگ” اپنے پہلے تجارتی سفر پر یورپ کی جانب روانہ ہو گیا ہے، جس پر تقریباً 7,000 چینی ساختہ گاڑیاں لدی ہوئی ہیں۔

یہ عظیم الشان جہاز شنگھائی کے ہائیتونگ انٹرنیشنل آٹوموٹیو ٹرمینل سے روانہ ہوا، جو چین کے گاڑیوں کے سب سے مصروف برآمدی بندرگاہوں میں سے ایک ہے۔

 روانگی کے وقت بندرگاہ پر بڑی تعداد میں سرکاری و تجارتی نمائندگان موجود تھے، جنہوں نے اس پیش رفت کو چین کے جدید صنعتی شعبے کی کامیابی قرار دیا۔

228 میٹر طویل اور 37.8 میٹر چوڑے اس جہاز کی کل گنجائش 9,500 اسٹینڈرڈ گاڑیوں کی ہے، جو اسے گنجائش کے اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا کار کیریئر بناتی ہے۔ اس سے قبل یہ اعزاز چینی کمپنی BYD کے جہاز “شینزن” کو حاصل تھا، جس کا ریکارڈ آن جی آنشینگ نے صرف چند ہفتوں میں توڑ دیا۔

Advertisement

اس جہاز کی خاص بات اس میں شامل جدید توانائی بچت نظام اور کم کاربن اخراج والی اسمارٹ ٹیکنالوجی ہے۔ مزید برآں، اس میں میتھانول ری فیولنگ ڈیزائن بھی شامل ہے، جو آئندہ دہائیوں میں کاربن نیوٹرل شپنگ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

SAIC موٹر کارپوریشن کی ذیلی کمپنی آن جی لاجسٹکس کے جنرل منیجر ژوانگ جِنگ شیونگ کے مطابق، یہ جہاز چین کی برآمدی استعداد میں اضافے اور بین الاقوامی نقل و حمل میں خودانحصاری کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

چین کی گاڑیوں کی برآمدات نے گزشتہ برسوں میں نمایاں ترقی کی ہے۔ 2024 میں چین نے 6.4 ملین سے زائد گاڑیاں برآمد کر کے مسلسل دوسرے سال دنیا میں سب سے زیادہ گاڑیاں برآمد کرنے والا ملک بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر