Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ میں سورج آگ برسانے لگا، پارہ 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا

Now Reading:

سندھ میں سورج آگ برسانے لگا، پارہ 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا
سندھ میں سورج آگ برسانے لگا، پارہ 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا

سندھ کے متعدد شہروں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے، جبکہ ساحلی شہر ہونے کی وجہ سے کراچی میں دیگر شہروں کی نسبت موسم کم گرم ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج بھی شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

آج کراچی میں میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب  79 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت 2 تا 4 ڈگری زیادہ محسوس کی جائے گی۔

اس وقت شہر کا درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ گرمی کی شدت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔

Advertisement

شہر میں 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوا چل رہی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا مطلع صاف رہے گا، اور بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق حیدرآباد میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 42 ڈگری رہنے کا امکان ہے، لیکن گرمی کی شدت 47 ڈگری تک محسوس ہوگی۔

حیدرآباد میں ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے، جبکہ ہوائیں 16 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے رہی ہیں۔

سندھ میں سب سے زیادہ گرمی خیرپور میں ریکارڈ کی جارہی ہے، جہاں محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خيرپور کے علاقے کوٹ ڈیجی اور نارا چونکہ پہاڑی علاقے ہیں، اس لیے بھی یہاں شدید گرمی رکارڈ ہوتی ہے۔

سکھر شہر اور گردونواح کے علاقوں میں بھی شدید گرمی کی لہر جاری ہے، سکھر میں درجہ حرارت کے 45 سے 47 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان محکمہ موسمیات کی جانب سے ظاہر کیا گیا ہے۔

Advertisement

روہڑی، پنوعاقل، صالح پٹ سمیت سکھر کے تمام علاقوں میں دن بھر لُو کے تھپیڑے چل رہے ہیں،  اور شدید گرمی کا راج برقرار ہے۔

سندھ کے ساحلی علاقوں کے علاوہ پورا صوبہ ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، ملک بھر میں جاری اس ہیٹ ویو کا سلسلہ 20 مئی تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان کا موسم تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے

ہیٹ ویو کے پیش نظر ماہرین نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہری غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، اگر باہر نکلنا ضروری ہو تو باہر نکلنے کی صورت چھاؤں یا سائے سے گزریں۔

ایک جانب سورج آگ برسا رہا ہے تو دوسری جانب لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی کو اجیرن کردیا ہے، کئی کئی گھنٹوں کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کسی بھی وقت بڑے بحران کا سبب بن سکتی ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سخت گرمی کے اس موسم میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو ممکن بنائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر