
چینی قونصل جنرل کا اہم بیان
چینی قونصل جنرل کاپاکستان کی حمایت میں اہم بیان،بھارت کے ہوش اُڑگئے۔ چین کی جانب سے اعلان کیاگیاہے کہ پاکستان تنہانہیں،چین پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑاہے۔
چینی قونصل جنرل یون دونگ نے کراچی میں صاف الفاظ میں کہاکہ پاکستان ٹھوس کارروائی کرے۔ انہوں نے یہ بات بلوچستان اکنامک فورم کے 33 اور سی پیک کے 12 برس مکمل ہونے پر کہی ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان بلوچستان میں بھارتی دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کرے ۔ یون دونگ نے کہاکہ چین تمام تروسائل کے ساتھ پاکستان کے ساتھ کھڑاہے۔
ان کاکہناتھاکہ پاکستان کے ساتھ مل کردہشتگردوں کوجڑسے اکھاڑپھینکیں گے۔ یون دونگ نے کہاکہ بلوچستان کے امن و ترقی کے سفر کو اب کوئی بھارتی پراکسی ثبوتاژنہیں کرسکے گی۔
مزید پڑھیں : چینی ساختہ جے 35 جنگی طیارے پاکستان کو کب تک مل جائیں گے؟
چینی قونصل جنرل یون دونگ نے خضدار نے میں معصوم بچوں پر حملے کی مذمت کی۔چین کی جانب سے دہشتگردنیٹ ورکس کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہارکیا۔
چینی قونصل جنرل کاکہناتھاکہ بلوچستان سی پیک راہدری نہیں بلکہ روزگاراور استحکام کا مرکزبن چکاہے۔
ان کاکہناتھاکہ گوادرپورٹ سے تربت تک ہزاروں مقامی افراد چینی منصوبوں پربرسرروزگار ہیں۔ شاہراہوں، بجلی گھروں اور خصوصی اقتصادی زونز پر پیش رفت نے بلوچستان کی معیشت میں نئی جان ڈال دی۔
چین نے حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر پاکستان کی مکمل اورغیرمتزلزل حمایت کا اعلان کیاہے۔ یہ اعلان پاک چین دوستی کی اعلیٰ مثال ہے ۔
چین کے بیان کے بعد بھارت کے ہوش اڑ گئے ہیں۔ بھارتی حکومت اس وقت خطے میں مکمل تنہائی کا شکار ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News