
پاکستان ریلویز نے مالی سال 2024-25 کے ابتدائی گیارہ ماہ کے دوران 83 ارب روپے کی ریکارڈ آمدن حاصل کر لی ہے، جو ادارے کی تاریخ میں اس مدت کے دوران سب سے زیادہ ہے۔
ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق مسافر ٹرینوں سے 42 ارب روپے، مال بردار گاڑیوں سے 29 ارب روپے جبکہ دیگر ذرائع سے 12 ارب روپے کی آمدن حاصل ہوئی۔
رواں مالی سال کے لیے 88 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کے عبور ہونے کے قوی امکانات ہیں۔
ڈویژن وار کارکردگی کے مطابق کراچی ڈویژن نے مسافر ٹرینوں سے 13 ارب اور مال گاڑیوں سے 25 ارب روپے کمائے، جو کہ ملک بھر میں سب سے زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان ریلوے نے چار ٹرینوں کے مالیاتی بولی عمل کے نتائج جاری کر دیے
لاہور ڈویژن نے مسافر ٹرینوں سے 10 ارب اور مال گاڑیوں سے تقریباً 0.75 ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا۔
راولپنڈی اور ملتان ڈویژن نے بالترتیب مسافر سیکٹر سے 4 ارب روپے اور مجموعی طور پر 8 ارب روپے کی آمدن رپورٹ کی۔
گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں رواں سال پاکستان ریلویز نے 6 ارب روپے زیادہ ریونیو حاصل کیا، جو کہ گزشتہ سال 77 ارب روپے تھا۔
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اس کامیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان ریلویز کی ٹیم کی محنت، لگن اور بہتر انتظامی حکمت عملی کا ثمر ہے، ہم ادارے کو مکمل طور پر خود کفیل اور جدید بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ آمدنی میں اس غیر معمولی اضافے کی وجہ نظام کی بہتری، آپریشنل شفافیت، اور ٹرینوں کی بروقت روانگی و آمد کو یقینی بنانا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News