
بھارت ایک بار پھر کھیل کے میدانوں کو سیاست کی نذر کرنا شروع ہوگیا، بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت ایشیاکپ میں شرکت نہیں کرے گا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت رواں برس ستمبر میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت نہیں کرے گا، بی سی سی آئی نے ایشین کرکٹ کونسل کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ بھی نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ جون میں سری لنکا میں کھیلا جانا ہے۔
دوسری جانب آئی سی سی کے صدر جے شاہ کی جانب سے بھارتی فوج کے حق میں کی گئی پوسٹ پر آسٹریلوی صحافی نے سوال اٹھا دیے۔
یہ بھی پڑھیں: کسی بھی واقعے کو جواز بنا کر کھیل کے میدان سے بھاگ جانا بھارتی کرکٹ بورڈ کی پرانی روش
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین جے شاہ نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا پر بھارتی فوج کے حق میں پوسٹ کیا جس میں انہوں نے بھارتی فوج کو اپنا فخر قرار دیا تھا۔
جے شاہ کی اس پوسٹ کے بعد کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی کی غیرجانبداری پر سوالات اٹھ گئے، آسٹریلیا کے صحافی میلکم کون جے شاہ پر برس پڑے۔
آسٹریلوی صحافی نے کہا کہ آئی سی سی کے بھارتی صدر جے شاہ نے افواج کے بارے میں بیان کیوں دیا، آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ نے فلسطین میں امن پر ٹوئٹ کیا تو اسے معطل کردیا گیا تھا، کھلاڑی کو سزا اور چیئرمین کو کھلی چھوٹ، یہ منافقت ہے۔
واضح رہے کہ جے شاہ کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے ان پر خوب تنقید کی گئی، جس کے بعد آئی سی سی کے صدر نے پوسٹ کو حذف کر دیا لیکن سوشل میڈیا پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News