
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پاک بھارت جنگ کا دورانیہ طویل ہوجاتا تو پاکستان کے مقابلے میں بھارت کو زیادہ نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا۔
بلوم برگ جیسے میڈیا اداروں، امریکی مالیاتی انٹیلی جنس ایجنسیوں، بھارتی معیشت دانوں، اور عالمی خطرات کا تجزیہ کرنے والی مشاورتی کمپنیوں کے ماہرین نے جنگ کو بھارت کےلیے زیادہ خطرناک قرار دیا ہے۔
بلوم برگ نے نشاندہی کی کہ اگر بھارت اور پاکستان امن معاہدے پر متفق ہو جائیں تو خطے کی معیشت میں زبردست ترقی کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ کے ابتدائی 48 گھنٹوں میں بھارتی سرمایہ کاروں کو اسٹاک مارکیٹس کی گراوٹ کے باعث 83 ارب ڈالر (تقریباً 23.5 کھرب پاکستانی روپے) کا نقصان اٹھانا پڑا۔
یہ ایک ایسی معیشت کے لیے جس کی سالانہ برآمدات 821 ارب ڈالر اور غیر ملکی سرمایہ کاری کا ذخیرہ 514 ارب ڈالر ہے، بڑا دھچکا ہے۔
دوسری جانب امریکی مالیاتی ادارے “اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز (S&P)” نے خبردار کیا کہ ایک طویل جنگ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بھارت میں سرمایہ کاری اور سپلائی چین کی منتقلی کے منصوبوں کو پیچیدہ بنا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News