Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کی مویشی منڈی میں جانوروں کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ گئی، قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

Now Reading:

کراچی کی مویشی منڈی میں جانوروں کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ گئی، قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں
کراچی کی مویشی منڈی میں جانوروں کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ گئی، قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

کراچی میں نادرن بائی پاس پر قائم مویشی منڈی میں قربانی کے لیے لائے گئے جانوروں کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

یہ منڈی ملک کی سب سے بڑی مویشی منڈی ہے جہاں گائے، بیل، بکرے، اونٹ اور دنبے فروخت کے لیے پیش کیے جا رہے ہیں۔

منڈی میں جانوروں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، بکرے کی قیمت 80 ہزار روپے سے شروع ہو کر سوا لاکھ تک پہنچ رہی ہے۔

چھوٹی گائے کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے تک ہے، جبکہ بڑے جانور 2 لاکھ سے 5 لاکھ روپے تک فروخت ہو رہے ہیں، کچھ ہیوی جانوروں کی قیمتیں لاکھوں روپے تک پہنچ گئی ہیں۔

متوسط طبقے کے افراد سستے جانوروں کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں، جنرل بلاکس میں ڈیڑھ من کا جانور ایک لاکھ 60 ہزار روپے اور ساڑھے تین من کا جانور دو لاکھ 25 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: کراچی مویشی منڈی میں جانوروں کی بہار؛ سہولیات سے بیوپاری و شہری خوش

منڈی میں ساڑھے تین سے چار لاکھ جانور رکھنے کی گنجائش ہے۔ انتظامیہ نے اس سال منڈی میں 20 بلاکس قائم کیے ہیں، جن میں سے 16 جنرل بلاکس اور 4 وی آئی پی بلاکس شامل ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی فیصل علی کا کہنا ہے کہ مویشی منڈی میں ساڑھے تین سے 4 لاکھ جانور رکھنے کی گنجائش ہے۔منڈی میں پانی، بجلی اور صفائی کی بہتر فراہمی کی گئی ہے، اور ویٹرنری سروسز بھی دستیاب ہیں۔

ملک بھر سے قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ گائے، بیل، بکرے، اونٹ اور دنبے کی فروخت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ عید الاضحیٰ کے قریب آنے کے ساتھ ہی منڈی میں خریداری میں مزید تیزی متوقع ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر