سال کے دوسرے گرینڈ سلم فرنچ اوپن (رولینڈ گیروس) کے لیے انعامی رقم میں اس بار ریکارڈ اضافہ کر دیا گیا ہے۔
منتظمین کے مطابق پیرس میں اتوار سے شروع ہونے والے اس ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم 5.21 فیصد اضافے کے بعد 63.7 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
یہ اضافہ گزشتہ برس کی انعامی رقم کے مقابلے میں 1 لاکھ 70 ہزار ڈالر زیادہ ہے۔ مینز اور ویمنز سنگلز کیٹیگری کے فاتحین کو فی کس 2.9 ملین ڈالر انعام دیا جائے گا، جو کہ فرنچ اوپن کی تاریخ میں ایک نیا سنگ میل ہے۔
2021 میں کوویڈ-19 کے اثرات کے باعث انعامی رقم میں کمی کی گئی تھی، تاہم اس کے بعد سے اب تک ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم میں 60 فیصد کا اضافہ ہو چکا ہے۔
مزید پڑھیں: تکلیف سے نڈھال، حوصلے باکمال، فرنچ اوپن فاتح رافیل ندال
رواں سال چوتھا موقع ہے جب فرنچ اوپن کی انعامی رقم میں مسلسل اضافہ کیا گیا ہو۔
فرنچ اوپن ٹینس کا وہ گرینڈ سلم ہے جو سرخ مٹی کی کورٹ پر کھیلا جاتا ہے اور تکنیکی مہارت، جسمانی قوت اور ذہنی استقامت کا سخت امتحان ہوتا ہے۔
ہر سال دنیا بھر سے نامور کھلاڑی پیرس کا رخ کرتے ہیں، اور یہ ایونٹ ٹینس کے کیلنڈر کا اہم حصہ سمجھا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
