Advertisement
Advertisement
Advertisement

مودی  کے جنگی جنون نے بھارت کو غذائی قلت کا شکار بنا دیا

Now Reading:

مودی  کے جنگی جنون نے بھارت کو غذائی قلت کا شکار بنا دیا
مودی  کے جنگی جنون نے بھارت کو غذائی قلت کا شکار بنا دیا

بھارت، جو دنیا کی چوتھی بڑی معیشت بن چکا ہے، میں غذائی قلت کا بحران سنگین صورت اختیار کر چکا ہے۔

ورلڈ ہنگر انڈیکس 2024 کے مطابق، بھارت 127 ممالک میں سے 105ویں نمبر پر ہے، جسے “سنگین” سطح پر رکھا گیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق، بھارت میں 13.7% آبادی غذائی کمی کا شکار ہے، 35.5% بچے نشوونما کی کمی کا شکار ہیں، 18.7% بچے وزن کی کمی کا شکار ہیں، اور 2.9% بچے پانچ سال کی عمر سے پہلے وفات پا جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت کا جوہری پروگرام عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ

یہ اعداد و شمار بھارت کی معاشی ترقی کے باوجود غذائی قلت کے بحران کی شدت کو ظاہر کرتے ہیں۔

Advertisement

بھارت کی مجموعی دولت کا 40% صرف 1% امیر طبقے کے پاس ہے، جبکہ مڈل اور لوئر مڈل کلاس کے پاس محض 3% دولت ہے۔ یہ صورتحال مودی سرکار کی پالیسیوں اور وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کا نتیجہ ہے، جس کے باعث کروڑوں بھارتی شہری غذائی قلت کا شکار ہیں۔

اگر بھارت کے امیر 1% طبقے کو نکال دیا جائے، تو عوام کی حالت افریقہ کے پسماندہ ترین ممالک سے بھی بدتر ہوگی ۔اس بحران کے حل کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، جن میں غذائی امداد کی فراہمی، غربت کے خاتمے کے لیے پالیسیوں کا نفاذ، اور وسائل کی منصفانہ تقسیم شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تقریباً 70 کروڑ بھارتی شہریوں  کو غذائی قلت کا سامنا ہیں، بھارتی معاشی ترقی صرف اشاریوں میں دکھائی جاتی ہے، جبکہ دیہی بھارت فاقہ کشی کا شکار ہے، بھارت کی 90 فیصد لیبر فورس مقرر کردہ سے کم اجرت لیتی ہے۔

رپورٹ یہ ثابت کرتی ہے کہ مودی سرکار کی  ناقص پالیسیوں کے باعث 27 فیصد سے زائد عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر