
پاکستان کی نمائندہ کھلاڑی بانو کوثر نے ایشین جوجِٹسو چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی حریف رچا شرما کو شکست دے کر 48 کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔
یہ مقابلہ اردن میں جاری ایونٹ کے تیسرے دن منعقد ہوا۔
ایونٹ میں شرکت کرنے والی پاکستانی جوجِٹسو ٹیم نے مجموعی طور پر کئی مضبوط حریفوں کو مات دی، جن میں بھارت، ایران، اور دیگر ایشیائی ممالک شامل ہیں۔
بانو کوثر کی کامیابی پاکستان کے لیے نہ صرف ایک اعزاز ہے بلکہ جنوبی ایشیائی خطے میں کھیل کے فروغ کے حوالے سے ایک مثبت اور طاقتور پیغام بھی ہے۔
چیمپئن شپ کے پہلے روز ڈوو مینز کیٹیگری میں پاکستان کے ایم علی راشد اور ایم یوسف علی نے کانسی کے تمغے اپنے نام کیے، جب کہ ڈوو ویمنز کیٹیگری میں اسراء وسیم اور کائنات عارف نے بھی برونز میڈل حاصل کر کے قومی پرچم کو فخر سے بلند کیا۔
پاکستان اور ساؤتھ ایشین ریجنل جوجِٹسو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل طارق علی نے ایونٹ کی اختتامی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو سراہا۔
“ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی یہ کامیابیاں جوجِٹسو کے فروغ کے لیے سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہیں۔
ہماری خواتین اور نوجوان کھلاڑیوں نے جذبے اور حوصلے کے ساتھ جس طرح اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، وہ نہایت قابلِ فخر اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
ایشین جوجِٹسو چیمپئن شپ 2025 26 مئی تک جاری رہے گی، جس میں پورے ایشیا سے بہترین فائٹرز شرکت کر رہے ہیں۔ پاکستانی ٹیم کی نظریں اب مزید تمغوں پر مرکوز ہیں، اور قوم کو اپنے نوجوان کھلاڑیوں سے مزید فتوحات کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News