
پاک فوج نے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار) کے تحت کارروائی کرتے ہوئے بھارت کو ایک بڑا نقصان پہنچا دیا، مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی میں کشمیریوں کے لیے دہشت کی علامت ایڈیشنل ڈی سی راج کمار تھاپا ہلاک ہوگیا ہے۔
بھارتی جارحیت پر بھارت کومنہ توڑ جواب دیتے ہوئے راجوڑی میں افواج پاکستان نے ایک کامیاب کارروائی کی ہے، پاک فوج کی کارروائی میں مقبوضہ کشمیر کی زمین ایک ایسے نجس وجود سے پاک ہوگئی ہے، جس نے ظلم و بربریت کے تمام ریکارڈ توڑ رکھے تھے۔
بھارتی حکومت کی پشت پناہی میں ایڈیشنل ڈی سی راج کمار تھاپا دہشتگردوں کا سہولت کار تھا، حکومتی اعلی عہدے کی آڑ میں دہشتگردوں کے ساتھ ملاپ رکھتا تھا، راج کمار زیادہ تر اعلیٰ فوجی بریفنگز میں بھی شامل ہوتا تھا۔
افواج پاکستان کی جوابی کارروائی میں راج کمار کی ہلاکت سے مظلوم کشمیریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، اور اس کامیاب کارروائی پر مظلوم کشمیریوں نے افواج پاکستان کو خاراج تحسین پیش کیا ہے۔
بھارت کی جانب سے حالیہ جارحیت کے جواب میں پاک فوج نے بہترین و ناقابل شکست حکمت عملی اپنائی، جس کے تحت پاکستان کو محض پانچ گھنٹوں میں فیصلہ کن برتری حاصل ہوئی، اور مسلح افواج نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔
پاکستانی افواج دشمن کی عسکری قیادت سے نہ صرف ہر طرح سے بہرین پیشہورانہ مہارت رکھتی ہے بلکہ کئی محاذ پر اس سے برتر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News