Advertisement
Advertisement
Advertisement

غزہ میں وحشیانہ حملے، امدادی بدنظمی اور فائرنگ: اسرائیل عالمی تنہائی کا شکار، امریکی اخبار

Now Reading:

غزہ میں وحشیانہ حملے، امدادی بدنظمی اور فائرنگ: اسرائیل عالمی تنہائی کا شکار، امریکی اخبار
غزہ میں وحشیانہ حملے، امدادی بدنظمی اور فائرنگ: اسرائیل عالمی تنہائی کا شکار، امریکی اخبار

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ پر وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں عالمی برادری میں تنہائی کا سامنا کر رہا ہے۔

معروف امریکی اخبار نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ میں جاری شدید حملوں، امدادی سرگرمیوں میں بدنظمی اور نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ جیسے واقعات کے بعد اسرائیل بین الاقوامی سطح پر شدید تنقید اور عالمی تنہائی کا سامنا کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، غزہ میں امداد کی تقسیم، جو امریکی سرپرستی میں کی جا رہی ہے، شدید بدنظمی کا شکار ہے۔ صورتحال اس قدر خراب ہو چکی ہے کہ اسرائیلی فوج نے خوراک اور پانی کے منتظر بھوک و پیاس سے نڈھال فلسطینی شہریوں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید ہو گئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان بھارت کو بھاری نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے، امریکی اخبار

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری جارحیت کو 17 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، اور مقامی و بین الاقوامی ذرائع کے مطابق شہدا کی تعداد 54 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

Advertisement

دوسری جانب اسرائیل کی مسلسل بمباری سے پیدا ہونے والی خوراک اور طبی سہولیات کی شدید قلت نے انسانی بحران کو خوفناک حد تک بڑھا دیا ہے۔

حالیہ دنوں میں حماس نے امریکا کی جانب سے پیش کردہ جنگ بندی تجاویز پر آمادگی ظاہر کی ہے، لیکن اسرائیل نے ایک بار پھر ان تجاویز کو مسترد کر دیا ہے، جس سے جنگ بندی کے امکانات مزید کمزور ہو گئے ہیں۔

امریکی اخبار کے مطابق، اسرائیل کی موجودہ پالیسیوں اور غزہ میں وحشیانہ کارروائیوں کے باعث اسے عالمی سطح پر تنہائی کا سامنا ہے۔ متعدد ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیلی اقدامات کو غیر انسانی اور بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
ہر مزدور کا شکریہ، ٹرمپ سن لیں نیویارک تارکین وطن کا شہر ہے اور رہے گا، ظہران
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر