Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت ہماری فوج کا مقابلہ نہیں کرسکتا، شاہد آفریدی

Now Reading:

بھارت ہماری فوج کا مقابلہ نہیں کرسکتا، شاہد آفریدی
بھارت ہماری فوج کا مقابلہ نہیں کرسکتا، شاہد آفریدی

بھارت ہماری فوج کا مقابلہ نہیں کرسکتا، شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہاہے کہ بھارت ہماری فوج کا مقابلہ نہیں کرسکتا، انہوں نے کہا کہ  ہم کافی عرصے سے حالت جنگ میں ہیں، ہماری فوج اتنی تربیت یافتہ ہوگئی ہے کہ یہ ہماری فوج کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

ایک نجی پروگرام میں شاہد آفریدی نے بھارت کی جانب سے دی جانے والی گیدڑ بھبکیوں کو ہوا میں اڑاتے ہوئے کہا کہ بھارت ہمیں ڈرانے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ ہم کئی دہائیوں سے مسلسل حالت جنگ میں ہیں، جس نے ہماری فوج کو مضبوط بنا دیا ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ دہشتگردی کو کون سپورٹ کرتا ہے؟ نہ ہمارا ملک کرتا ہے اور نہ ہمارا مذہب کرتا ہے، ہم دہشتگردی کا مقابلہ کتنے عرصے سے کر رہے ہیں، ہم دہشتگردی کے خلاف ہیں، ہمارا مذہب بھی اس کیخلاف ہے، ہمارا مذہب امن کا نام ہے اور امن کی بات کرتا ہے۔

قبل ازیں شاہد آفریدی نے ایک بیان میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے نکما قرار دیا تھا، جس پر سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون بھڑک اٹھے اور ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے شاہد آفریدی کو تنقیدکا نشانہ بنایا۔

اس پوسٹ کے جواب میں شاہد آفریدی نے فوجی شرٹ پہن کر ایکس پر تصویر پوسٹ کی اور چائےکا کپ پکڑ کر شیکھر دھون کو چائےکی پیشکش کی تھی۔

Advertisement

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 بھارتی سیاحوں کے قتل کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ بڑھ گیا ہے۔

بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سمیت کیے جانے والے اقدامات پر پاکستان نے بھی بھرپور جواب دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر