Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی میڈیا کا پاکستان کو چین کی ذیلی ریاست ظاہر کرنے کا پروپیگنڈا بے نقاب

Now Reading:

بھارتی میڈیا کا پاکستان کو چین کی ذیلی ریاست ظاہر کرنے کا پروپیگنڈا بے نقاب
بھارتی میڈیا کا پاکستان کو چین کی ذیلی ریاست ظاہر کرنے کا پروپیگنڈا بے نقاب

معرکہ حق میں شکست کی ہزیمت چھپانے کے لیے بھارت نے پاکستان کو چین کی ذیلی ریاست ظاہر کرنے کا نیا پروپگینڈا شروع کر دیا ہے۔

یہ معرکہ سر کرنے کے لیے بھارتی میڈیا نے پاکستان کو چین کی زیر تابع ریاست کے طور پر پیش کرنے شروع کردیا ہے، تاہم، آزاد مبصرین اس پروپیگنڈے کو خریدنے سے انکاری ہیں، اور بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کر رہے ہیں۔

بھارتی صحافی برکھا دت نے زہریلا پروپیگنڈہ پھیلاتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کو دو محاذ پر جنگ کا سامنا ہے، انھوں نے سوال کیا کہ کیا پاکستان کو چینی مفادات کے تسلسل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے؟

کیشور مہبوبانی نے برکھا دت کے استفسار کے جواب میں کہا کہ ہم پاکستان اور چین کے تعلقات کو صرف بھارتی نقطہ نظر سے دیکھ رہے ہیں، ہم صرف کشمیر اور سی پیک کو دیکھ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: جھوٹی خبروں کا بازار گرم، سوناکشی کے بعد پرینیتی بھی بھارتی میڈیا پر برس پڑیں

Advertisement

بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے کیشور مہبوبانی نے کہا کہ پاکستان کو چین کی زیلی ریاست کا لیبل دینا غلطی ہوگا، پاکستان اگر واقعی چین کی زیلی ریاست ہوتا تو اسے آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑتا۔

انھوں نے کہا کہ ہندوستان ہمیشہ ماضی کے مسائل پر اختلافات پر توجہ مرکوز کرتا ہے، بھارت  دوسرے ممالک سے سبق سیکھنے اور بہتر راستہ تلاش کرنے کے لیے نہیں سوچتا۔

کیشور مہبوبانی نے واضح کیا کہ اس وقت پاکستان اور چین کے جغرافیائی سیاسی مفادات کا اتحاد ہے، جس طرح امریکہ نے کمیونسٹ چین کو اندرونی سیاسی نظام نظر آنداز کرتے ہوئے پارٹنر کے طور پر چنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ آج ویتنام اور چین کے درمیان تجارت کو دیکھا جا سکتا ہے، آپ اپنے مخالف کو اپنے آپ کو مضبوط بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت اپنی شکست سے افسردہ  عوام کو مطمئن کرنے کے لیے دو محاذ جنگ کا ڈھنڈورا پیٹ رہا ہے ، بھارت پاکستان کو چین کی زیلی ریاست ثابت کرنے پر تلا ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق دو ممالک کے درمیان تعلقات پسندیدگی یا نظریاتی ہم آہنگی پر نہیں، بلکہ جغرافیائی اور معاشی مفادات پر مبنی ہوتے ہیں، یہ سب ایک بڑی گیم ہے، جس میں ہر ملک اپنا فائدہ دیکھ کر فیصلے کرتاہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان بارڈر پر فری موومنٹ کے حامی شرپسند عناصر کو منہ توڑ جواب
کیا بچوں کیلئے ٹک ٹاک اور فیس بک بند ہوں گے؟ لاہور ہائیکورٹ میں اہم کیس کی سماعت
پاکستان اور قطر کے درمیان طویل مدتی تعلقات آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے، وزیراعظم
’بارشوں کے انداز تبدیل، پنجاب حالیہ تباہ کن سیلاب کی شکل میں خمیازہ بھگت رہا ہے‘
لوٹ کر بدھو گھر کو آئے، شادی کے دن غائب ہونے والا دلہا گھر واپس لوٹ آیا
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش؛ موسم خوشگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر