Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت خطےکوجنگ کی طرف دھکیلنےکی کوشش کررہا ہے،نائب وزیراعظم

Now Reading:

بھارت خطےکوجنگ کی طرف دھکیلنےکی کوشش کررہا ہے،نائب وزیراعظم
بھارت خطےکوجنگ کی طرف دھکیلنےکی کوشش کررہا ہے،نائب وزیراعظم

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت خطےکوجنگ کی طرف دھکیلنےکی کوشش کررہا ہے، پاکستان کسی بھی صورت میں پہل نہیں کرے گا، سندھ طاس معاہدےکومعطل کرناعالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

اسلام آباد میں علاقائی مکالمہ2025 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت یکطرفہ طورپرسندھ طاس معاہدےکومعطل یاختم کرنےکامجازنہیں، اپنےحصےکاایک قطرہ پانی کسی کونہیں دیں گے۔

نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ پہلگام فالس فلیگ بھارت کا رچایا ہواڈرامہ ہے، عالمی رہنماؤں نےپاکستان کوتحمل کامظاہرہ کرنےکی درخواست کی ہے، پاکستان کسی بھی صورتحال میں پہلاقدم نہیں اٹھائےگا۔

انھوں نے کہا کہ پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کیا گیا، جس کا مقصدآزادی کی تحریکوں سےتوجہ ہٹاناہے، کئی بھارتی ریاستوں میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، بھارت خطےمیں لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کوخطرات میں ڈال رہاہے۔

مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ اقوام متحدہ حق خودارادیت کےبارےمیں واضح قراردادیں منظورکرچکی ہے، مقبوضہ کشمیرمیں یواین قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی کی گئی ہے،

Advertisement

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ جارحیت کےخلاف آواز اٹھائی ہے، ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرنا ہماری پالیسی ہے، دنیا اس وقت ایک مشکل دور سےگزررہی ہے، امن وخوشحالی ہم سب کامشترکہ ہدف ہوناچاہیے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے2022میں تباہ کن سیلاب کا سامنا کیا ہے، موسمیاتی تبدیلی اس وقت سب سے بڑا چیلنج ہے، انھوں نے کہا کہ ہمارےخطےکواس وقت سنگین صورتحال کا سامنا ہے، پاکستان ہمیشہ خطے میں امن کا داعی رہا ہے، ہم نےہمیشہ جارحیت کےخلاف آواز اٹھائی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ چنددنوں میں مختلف ممالک کی قیادت سےخطےکی صورتحال پر گفتگو کی ہے، مختلف ممالک کےسفیروں اور اقوام متحدہ کےنمائندوں کوبریفنگ دی گئی ہے، عالمی رہنماؤں نےپاکستان کوتحمل کامظاہرہ کرنےکی درخواست کی ہے۔

اسحاق ڈار نے مزید بتایا کہ بھارتی پابندیوں کے بعدقومی سلامتی کمیٹی نےاہم فیصلے کیے، قومی سلامتی کمیٹی کےفیصلوں پرفوری عملدرآمد کیاگیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پانی کی صورتحال اطمینان بخش، ذخائر 99 فیصد تک بھر گئے: ارسا ایڈوائزری کمیٹی
رواں سال کا پہلا سپرمون آج رات آسمان پر جلوہ گر ہوگا، اسپارکو
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر