
پاکستان بھارت جنگ کے بعد چین کی جنگی ٹیکنالوجی پوری دنیا میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے، جس کی ڈیمانڈ دنیا بھر میں بڑھ رہی ہے۔
اس سلسلے میں امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ چین کا J-10 لڑاکا طیارہ امریکا کے F-16 طیاروں کی برآمدات کے لیے بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔
امریکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے حالیہ تنازع میں چینی ہتھیاروں اور جنگی طیاروں نے مغرب کی توقعات سے کہیں زیادہ کارکردگی دکھائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انتہا پسند بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ہندوستان کی معیشت کے لئے بڑا خطرہ قرار
رپورٹ کے مطابق چین کے PL-15 ائیر ٹو ائیر میزائل سے لیس J-10 جنگی طیارہ بھارت کی ابتدائی پیش قدمی کو مکمل طور پر روکنے میں کامیاب رہا۔
امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ اب چین کی کوشش ہے کہ وہ J-10 کو امریکی ساختہ طیارہ 16-F کا حقیقی حریف بنائے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر چینی کمپنیاں امریکی F-16 کی فروخت میں خلل ڈالنے میں کامیاب ہو جاتی ہیں تو یہ امریکا کے دفاعی شعبے کے لیے بہت بڑا دھچکا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News