Advertisement
Advertisement
Advertisement

 بابر اعظم کی شاندار اننگ رائیگاں، کراچی کنگز فائنل 4 مرحلے میں پہنچ گئی

Now Reading:

 بابر اعظم کی شاندار اننگ رائیگاں، کراچی کنگز فائنل 4 مرحلے میں پہنچ گئی
 بابر اعظم کی شاندار اننگ رائیگاں، کراچی کنگز نے فائنل 4 مرحلے میں شامل

پشاور زلمی کو شکست دے کر کراچی کنگز نے فائنل 4 مرحلے کیلئے کوالی فائی کر لیا، بابر اعظم کی شاندار اننگ بھی پشاور زلمی کو شکست سے نہ بچا سکی۔

پی ایس ایل 10 کے پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی دوسری ٹیم کا بھی فیصلہ ہو گیا، پشاور زلمی کو شکست دے کر کراچی کنگز نے فائنل 4 مرحلے کیلئے کوالی فائی کر لیا۔

ہفتے کے روز راولپنڈی میں پاکستان سپر لیگ 10 کا میلہ دوبارہ سج گیا۔ پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی جانب سے ٹیم کی قیادت بابراعظم جبکہ کراچی کنگز کی جانب سے ڈیوڈ وارنز لیڈ کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اوپنر کی حیثیت سے کھیلنے کو ترجیح دینا تنازعے کی وجہ 

Advertisement

کپتان بابراعظم نے 49 گیندوں پر 94 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے لیکن وہ اپنی ٹیم کو میچ نہیں جتواسکے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈیوڈ وارنر اور جیز ونس کی جارحانہ نصف سینچریوں کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے، بابراعظم کی 94 رنز کی جارحانہ اننگز بھی ان کی ٹیم کو نہیں جتواسکی۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا تھا اور پی سی بی نے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کو بحفاظت پاکستان سے رخصت کیا تھا۔

بعد ازاں، پی سی بی نے بقیہ میچز کا شیڈول جاری کیا جس کے تحت راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں لیگ کے آخری 4 میچز کھیلے جائیں گے جب کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور پلے آف مرحلے کی میزبانی کرے گا جس میں فائنل بھی شامل ہے۔

دوسری جانب، انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو بھی منسوخ کردیا گیا تھا، 7 مئی کو بھارتی ریاست ہماچل پردیش کےشہر دھرم شالہ میں ہونے والے آئی پی ایل میچ کے دوران لائٹس اچانک بند کردی گئی تھیں اور میچ 10 اوور بعد روک دیا گیا تھا۔

Advertisement

بعد ازاں، آئی پی ایل کا آغاز بھی 17 مئی سے ہی کیا گیا تاہم آسٹریلیا سمیت متعدد ممالک کے کھلاڑیوں نے آئی پی ایل کھیلنے کے لیے دوبارہ بھارت آنے سے معذرت کرلی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر