لاہور قلندرز
لاہور قلندرز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے پچھاڑ کرپی ایس ایل 10 کی فاتح بن گئی ۔ یہ اعزاز قلندرز نے تیسری بار حاصل کیاہے ۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گلیڈی ایٹرزنے قلندرز کو202رنز کا ہدف دیاتھا۔ فن ایلن 12 ،روسو 22 اورکپتان سعود شکیل 4رنزبنا کر پویلین واپس لوٹ گئے ۔
تاہم جسن نوازنے جارحانہ اننگ کھیلی ۔ انہوں نے 43 بالز پر76 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی نے تین ، سلمان مرزا اور حارث رؤف نے 2،2 وکٹیں لیں۔
جوابی اننگ میں لاہورقلندرز کے فخرزمان 11، محمد نعیم 46،عبداللہ شفیق 41 رنز بناسکے۔ تاہم پریرا نے ٹیم کو فتح سے ہمکنارکرانے میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے 31 بالز پر 62 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا فائنل آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا۔
فائنل کا یہ مقابلہ دونوں ٹیموں کے لیے اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ لاہور قلندرز دو بار کی چیمپئن ہے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 2019 کی فاتح ہے۔
قبل ازیں لاہور میں ہفتے کوتیزآندھی اور بارش کے سبب دونوں ٹیموں کے پریکٹس سیشن منسوخ ہو گئے تھے۔ موسم کی خرابی کے باعث دونوں ٹیموں کے کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن میدان کے بجائے ہوٹل میں ہوا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10 کے باقی میچز میں ڈی آر ایس کیوں غائب؟ جانئے اس کا بڑا راز
رواں سیزن میں دونوں ٹیمیں دو بار آمنے سامنے آئیں۔ پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے 79 رنز سے فتح حاصل کی تھی، جبکہ دوسرا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا۔
مجموعی طور پر دونوں ٹیموں کے درمیان پی ایس ایل میں جو 19 میچز کھیلے گئے۔ ان میں 9 بار لاہور قلندرز اور 9 ہی بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فاتح رہی، جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔
علاوہ ازیں پی ایس ایل فائنل میں اننگز کے وفقے میں پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔
پی سی بی حکام کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں فائنل میچ کی اننگز کے وقفے میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔
دریں اثنا صدرمملکت آصف زرداری تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ چیئر مین پی سی بی اور وزیرداخلہ محسن نقوی بھی تقریب میں موجود تھے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلیئنگ الیون
کپتان سعود شکیل، فن ایلن، روسو، حسن نواز، اوشکا فرنانڈو، دنیشن چندیمل، فہیم اشرف ،خرم شہزاد، محمدعامر، عثمان طارق ، ابرار احمد شامل ہیں۔
لاہور قلندرز پلیئنگ الیون
کپتان شاہین شاہ آفریدی، فخرزمان ، محمد نعیم،عبداللہ شفیق، کوشل پریرا، بھنوکاراجاپکسا، آصف علی ، سکندر رضار، راشد حسین، حارث رؤف،سلمان مرزا شامل ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
