Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب میں معروف ایرانی عالم کو گرفتار کر لیا گیا

Now Reading:

سعودی عرب میں معروف ایرانی عالم کو گرفتار کر لیا گیا
سعودی عرب میں معروف ایرانی عالم کو گرفتار کر لیا گیا

سعودی عرب میں معروف ایرانی عالم دین غلام رضا قاسمیان کو سعودی حکومت کے خلاف مبینہ تنقیدی سوشل میڈیا پوسٹ پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق، غلام رضا قاسمیان فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود تھے، جب حکام نے انہیں حراست میں لیا۔ سعودی حکام کی جانب سے تاحال گرفتاری کی وجوہات یا الزامات کی تفصیل جاری نہیں کی گئی۔

ادھر ایرانی عدلیہ نے اس اقدام کو “غیر منصفانہ اور غیر قانونی” قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایک مذہبی شخصیت کو صرف رائے کے اظہار پر گرفتار کرنا قابل مذمت ہے اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: نو سال بعد پہلا ایرانی گروپ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حج جیسے مقدس موقع پر اس قسم کی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ مسلم اُمہ کے اتحاد کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ہم سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں ایران اور سعودی عرب کے تعلقات میں بہتری آئی تھی، تاہم اس واقعے سے خطے میں ایک بار پھر سفارتی کشیدگی پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

سعودی وزارت اطلاعات کی جانب سے تاحال اس واقعے پر کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا
اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی امیدیں خاک میں مل گئیں، قطری وزیراعظم
امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی
اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں گے ، سعودی ولی عہد
11 ستمبر کے حملوں کو 24 سال مکمل،امریکی پالیسیوں پرکیااثرات مرتب ہوئے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر