پاکستانی فوج کی جانب سے آج صبح شروع کیے گئے فوجی آپریشن کو ’’بنیان مرصوص‘‘ کا نام دیا گیا ہے، سب سے پہلے ہم قرآن پاک کی اس آیت اور ان الفاظ کا مفہوم دیکھتے ہیں۔
“بنیان مرصوص” یہ نام قرآن مجید کی سورۃ الصف کی آیت نمبر 4 سے ماخوذ ہے:
“إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِهِ صَفًّا كَأَنَّهُمْ بُنْيَانٌ مَرْصُوصٌ”
ترجمہ (بے شک اللہ اُن لوگوں کو پسند کرتا ہے جو اُس کی راہ میں اس طرح صف بستہ ہو کر لڑتے ہیں گویا کہ وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں)
“بنیان مرصوص” کا مفہوم
“بنیان مرصوص” کا مطلب ہے “سیسہ پلائی ہوئی دیوار” —
ایک ایسی مضبوط، منظم اور یکجہتی سے بھرپور صف جو کسی بھی دراڑ یا کمزوری سے پاک ہو۔ یہ تعبیر اسلامی اتحاد، نظم اور اجتماعی قوت کی علامت ہے۔
اس آیت میں اللہ تعالیٰ اُن مجاہدین کی تعریف فرماتا ہے جو اُس کی راہ میں متحد ہو کر، منظم انداز میں لڑتے ہیں، جیسے ایک مضبوط دیوار جس کی اینٹیں سیسے سے جوڑی گئی ہوں۔
آپریشن “بنیان مرصوص” کا مقصد
انڈیا نے 6 مئی کی رات ’’آپریشن سندور‘‘ کے نام سے اپنی ایک مذموم کوشش سے اس جنگ کا آغاز کیا تھا جس میں اسے پانچ فائٹر طیاروں سمیت بہت بھاری دفاعی نقصان سے دور چار ہونا پڑا تھا۔
بات یہیں پر نہیں رکی اس سے اگلے روز انڈیا نے سو کے لگ بھگ ڈورنز کو پاکستانی فضائی حدود میں بھیج دیا جنہیں کامیابی سے مار گرایا گیا۔
آج شب پاکستان کے بزدل دشمن نے پاکستان کے تین ائیر بیسز پر حملہ کر دیا جس کے جواب میں پاکستان نے اس جنگ میں باقاعدہ اپنے آپریشن “بنیان مرصوص” کا آغاز کردیا۔
آرمی چیف سید عاصم منیر نے قرآن پاک کی ان آیات کی تلاوت کی جس کے بعد دعا کی گئی اور آپریشن “بنیان مرصوص “کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔
آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ شروع کرنے کے بعد ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں پاکستان نے بھارت کے پندرہ کے قریب انسٹالیشنز اور ائیر بیسز کو تباہ کردیا ہے اور الحمدللہ یہ آپریشن پورے زور و شور سے جاری و ساری ہے ۔
اللہ تعالیٰ پاک فوج اور پاکستان کی مدد و نصرت فرمائے اور اس جنگ میں فتح یاب فرمائے۔
آمین ثمہ آمین
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
