
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 19 سے 21 مئی تک عوامی جمہوریہ چین کے دارالحکومت بیجنگ کا سرکاری دورہ کریں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ دورہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ جنوبی ایشیا کی بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور اس کے خطے میں امن و استحکام پر ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔
مزید پڑھیں:چین کے J-10 طیارے امریکی F-16 طیاروں کیلئے بڑا خطرہ قرار
ملاقاتوں کے دوران پاکستان اور چین کے مابین دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ علاقائی اور عالمی سطح پر باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان جاری اعلیٰ سطحی روابط اور سفارتی تبادلوں کا تسلسل ہے، جو پاک چین دوستی کی مضبوط بنیادوں کا عکاس ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان “آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ” کو مزید مستحکم بنانے کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کی بھی نشاندہی کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News