
راہول گاندھی/ جے جے / جے شنکر/ فوٹو
راہول گاندھی نے بھارتی وزیرخارجہ کوکارٹون کردار’’جے جے‘‘ کہہ دیا۔ جس کے بعد وہ گودی میڈیا کے نشانے پرآگئے۔
گانگریس لیڈرکے محافظوں نے مودی حامی ’’ٹائمزناؤ‘‘ کے رپورٹرکو پیچھے کی جانب دھکیل دیا۔
کانگریس لیڈرنے گزشتہ دنوں بھارتی وزیرخارجہ جے شنکرکو’’جے جے‘‘ کہہ کرپکارا تھا۔ گزشتہ روز راہول گاندھی کسی جگہ اپنے محافظوں کے حصارمیں جارہے تھے۔
ٹائمزناؤ کے رپورٹرنے راہول گاندھی کے قریب پہنچ کرسوال کیاکہ ’’یہ جے جے کیا ہے سر‘‘؟ ۔
اس پر راہول گاندھی نے غصے سے جواب دیا کہ میرا وقت بربادنہ کریں۔ گانگریس رہنما کے محافظوں نے اس کے بعد ٹائمزناؤ کے رپورٹرکو پیچھے کی طرف دھکیل دیا۔ اس واقعے کے بعد گودی میڈیا نے آسمان سر پر اٹھا لیا۔
Reporter: What is JJ, sir?
Rahul: Don’t waste my time
The reporter was violently pushed away. That’s the arrogance of a dynast Italian putra even after losing 100 elections. pic.twitter.com/gAy1ATGz5M
— BALA (@erbmjha) May 24, 2025
کانگریس رہنما جو پہلے ہی مودی پرتنقید کی وجہ سے گودی میڈیا کاہدف تھے مزید زیرعتاب آ گئے۔
واضح رہے کہ جے جے ایک کارٹون کردارہے ۔ کانگریس رہنما نے انہیں اس کردار سے تشبیہ دی ۔ ان کا ماننا تھاکہ وہ وزارت خارجہ کے عہدے کے اہل نہیں۔
دریں اثنا ’’جے جے‘‘ کہنے پر گودی میڈیا ہی نہیں بلکہ ہندو انتہاپسند بھی گانگریس رہنما کے پیچھے پڑگئے ہیں۔
علاوہ ازیں کانگریس کی جانب سے بی جے پی کی پالیسیوں پرکھل کر تنقید کاسلسلہ جاری ہے۔ پہلگام واقعے کے بعد سے بھارت میں سیاسی تناؤ بھی کافی بڑھ چکاہے ۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News