پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سیکیورٹی کی ذمہ داریاں پاک فوج کو دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کیساتھ سرحدی کشیدگی کے سبب پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز میں سیکیورٹی کیلئے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق پاک فوج اورسول آرمڈ فورسزکی تعیناتی سکیورٹی اور پروٹیکشن ڈیوٹیز کے لیے ہوگی، پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت ہوگی جب کہ سول آرمڈفورسز کی تعیناتی انسداددہشتگردی ایکٹ1997 کے تحت ہوگی۔
ذرائع وزارت داخلہ نےکہا کہ پی سی بی نے سکیورٹی کی فراہمی سے متعلق درخواست کی تھی جس کے بعد وفاقی کابینہ کے فیصلے کے تحت وزارت داخلہ نے احکامات جاری کیے۔
واضح رہے کہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم 25 مئی کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان آئے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
