Advertisement
Advertisement
Advertisement

مادر وطن کے دفاع کےلئے پوری قوم فولادی دیوار بن گئی، فیلڈمارشل عاصم منیر

Now Reading:

مادر وطن کے دفاع کےلئے پوری قوم فولادی دیوار بن گئی، فیلڈمارشل عاصم منیر

فیلڈمارشل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے پوری قولادی دیواربن گئی۔ان کاکہناتھاکہ پاکستان ہرسطح پر جارحیت کا بھرپورجواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سیدعاصم منیرنے کہاکہ مسئلہ کشمیر کاپرامن حل خطے میں امن کے لیے ضروری ہے۔ فیلڈمارشل کا کہناتھاکہ بھارت کی آبی دہشتگردی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

فیلڈمارشل سیدعاصم منیرنے کمانڈاینڈاسٹاف کالج کوئٹہ کادورہ کیا۔ انہوں نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے طلبا افسران اور فیکلٹی سے خطاب کیا۔

مزید پڑھیں : بھارت جان لے  پانی ریڈ لائن ہے ، پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا،فیلڈمارشل عاصم منیر

انہوں نے کہاکہ مادر وطن پاکستان میں دہشتگردی میں بھارتی کردار کے ثبوت موجود ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچائی جائے گی۔

Advertisement

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نے کہا کہ پوری قوم مادر وطن کے دفاع کے لیے فولادی دیواربن گئی۔ انہوں نے کاکہاکہ معرکہ حق  کی کامیابی ہمارے قومی عزم اوراتحاد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزید براں انہوں نے کہاکہ نوجوان افسران کو جدید میدانِ جنگ کے لیے تیار کریں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو کبھی بھی دبایانہیں جاسکتا۔ فیلڈمارشل کاکہناتھاکہ دشمن کے عزائم کو مکمل طورپر شکست دی جائے گی۔

فیلڈمارشل نے معرکہ حق کے شہدا کوخراج تحسین پیش اوران کے اہل خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہارکیا۔ انہوں نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

قبل ازیں کوئٹہ پہنچنے پر کمانڈر کوئٹہ کور اور کمانڈنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ نے فیلڈ مارشل کا استقبال کیا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر دو ماہ کی پابندی عائد
وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی شاندار تقریب، اقلیتوں کے حقوق اور خدمات کو خراجِ تحسین
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر