Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب اورپختونخوا میں آندھی،طوفانی بارش،حادثات میں 13افرادجاں بحق،درجنوں زخمی

Now Reading:

پنجاب اورپختونخوا میں آندھی،طوفانی بارش،حادثات میں 13افرادجاں بحق،درجنوں زخمی
پنجاب بھرمیں بارش اور آندھی

پنجاب امیں آندھی اور بارش / فوٹو

پنجاب اور پختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید آندھی اورطوفان کے دوران حادثات میں 13 افرادجاں بحق ہوگئے۔ 51 افراد زخمی بھی ہوئے۔

لاہور میں آندھی اور طوفان کے بعد بارش ہوئی جس کے باعث پورے شہر کی بجلی بند ہوگئی۔درخت جڑوں سے اکھڑگئے،قذافی اسٹیڈیم کے کئی بوتھ اڑگئے۔

اسلام آباد میں تیز آندھی کے بعد بارش ہوئی اوراولے پڑے۔ آب پارہ میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔چکوال میں بھی طوفانی بارش ہوئی۔  کلرکہار کے قریب موٹر وے بند کردی گئی ۔

سیالکوٹ،گوجرانوالا، حافظ آباد، ملتان،اٹک میں دن کے وقت رات کامنظر پیش کرنے گا۔ آندھی کے سبب کچی چھتیں اورسولر پینلز اؑ ڑ گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق پنجاب میں آندھی و طوفان میں 13شہری جاں بحق اور 51 زخمی ہوگئے۔

Advertisement

آندھی طوفان

 پی ڈی ایم اے کے مطابق اموات بوسیدہ مکانات کےگرنے اور غیرمحفوظ مقامات پرہونےکے باعث ہوئیں۔

پنجاب کے علاوہ خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بھی بارش ہوئی۔

پشاور میں مٹی کا طوفان آیا تو مالا کنڈ، ایبٹ آباد، مردان، چارسدہ اور مانسہرہ سمیت مختلف شہروں میں بارش ہوئی۔

سوات میں پانی مکانوں اور دکانوں میں داخل ہوگیا، ژالہ باری سے فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا۔

آزادکشمیر میں وادی نیلم اور مظفر آباد سمیت مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر