
وزیرِ اعظم شہباز شریف کل سے 30 مئی 2025 تک ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرِ اعظم ان ممالک کے قائدین سے دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے تمام پہلوؤں پر جامع گفتگو کریں گے۔
مزید پڑھیں : جارحیت پر دشمن کودیاگیا جواب وہ قیامت تک یادرکھےگا، وزیراعظم
وزیراعظم بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کیلئے حمایت پر تشکر کا اظہار بھی کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم 29 اور 30 مئی 2025 کو دوشنبہ، تاجکستان میں “عالمی کانفرنس برائے گلیشیئرز” میں بھی شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News