حکومت پاکستان نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے قیمتی دھاتوں، زیورات اور قیمتی پتھروں کی درآمد و برآمد کے حکم نامے کو 60 دن کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق وزارت تجارت کی جانب سے جاری کیا گیا ایس آر او 760 (I)/2013 فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے، معطلی کا اطلاق 60 دن کے لیے ہوگا۔
یہ فیصلہ درآمدات و برآمدات کنٹرول ایکٹ 1950 کے تحت کیا گیاہے، قیمتی اشیاء کی تجارت پر یہ پابندی 60 دن کے لیے عائد کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
