
قطر میں ہونے والے ایشین ماسٹر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 2025 میں پاکستان نے اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید دو میڈلز حاصل کر لیے، جن میں ایک گولڈ اور ایک سلور شامل ہے۔
اس طرح چیمپئن شپ میں پاکستان کے میڈلز کی مجموعی تعداد تین ہو گئی ہے۔
80 کلوگرام کیٹیگری میں پاکستان کے ویٹ لفٹر رشید خان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
انہوں نے مجموعی طور پر 170 کلوگرام وزن اٹھایا، جس میں 80 کلوگرام اسنیچ اور 90 کلوگرام کلین اینڈ جرک شامل تھا۔
مزید پڑھیں: پاکستانی ویٹ لفٹر مقصود امجد راٹھور نے 65 سال کی عمر میں گولڈ میڈل جیت لیا
رشید خان کی تکنیکی مہارت اور جسمانی طاقت نے انہیں حریفوں پر برتری دلوائی اور گولڈ میڈل کا حق دار ٹھہرایا۔
93 کلوگرام کیٹیگری میں عبد المالک نے پاکستان کے لیے سلور میڈل حاصل کیا۔
انہوں نے 93 کلوگرام اسنیچ اور 100 کلوگرام کلین اینڈ جرک کے ساتھ مجموعی طور پر 193 کلوگرام وزن اٹھایا۔ ان کی شاندار کارکردگی نے پاکستان کو چیمپئن شپ میں مزید کامیابی دلائی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے عثمان امجد راٹھور نے 96 کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا تھا، جو ملک کے لیے چیمپئن شپ کا پہلا بڑا اعزاز تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News