Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک بھارت جنگ کے بجٹ پر اثرات، حکومت کا آئی ایم ایف کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

Now Reading:

پاک بھارت جنگ کے بجٹ پر اثرات، حکومت کا آئی ایم ایف کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
وزیراعظم پیکج: حکومت کا ایمرجنسی فنڈز سے سیلاب متاثرین کی مدد کا فیصلہ

پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے دفاعی اخراجات ضروریات بڑھنے کی وجہ سے حکومت نے آئی ایم ایف کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 14 مئی سے شروع ہونے کا امکان  ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت سے حالیہ جنگ کے باعث دفاعی اخراجات و ضروریات بڑھ گئی ہیں، جس کے بعد حکومت نے آئی ایم ایف کو صورت حال پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 14 مئی سے شروع ہونے کا امکان ہے، مذاکرات میں نئے بجٹ 2025-26 کے اہداف پر مشاورت ہوگی، آئندہ مالی سال ٹیکس ریونیو کا ہدف جی ڈی پی کے 11 فیصد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 14 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرنے کا امکان ہے، جبکہ آئی ایم ایف سے سپر ٹیکس میں کمی کے معاملے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

یاد رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے سیاحتی مرکز پر فائرنگ کر کے 26 افراد کو قتل کر دیا گیا، پاکستان نے پہلگام واقعے کی ناصرف فوری طور پر مذمت کی بلکہ بھارت کو معاملے کی شفاف تحقیقات میں ہر قسم کے تعاون کی پیشکش بھی کی۔

Advertisement

تاہم ہندوتوا پالیسی پر گامزن بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی نے واقعے کے چند منٹ بعد ہی بغیر شواہد کے پاکستان پر الزام لگا دیا اور سیاسی مقاصد کے لیے پہگام فالس فلیگ آپریشن کو جواز بنا کر پاکستان نے عالمی بینک کی ثالثی میں ہونے والا دریاؤں کے پانی کی تقسیم کا سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا۔

پاکستان کی جانب سے دو ٹوک الفاظ میں کہا گیا کہ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہد ختم نہیں کر سکتا، اگر بھارت نے پاکستانی دریاؤں کے پانی کا بہاؤ روکا یا اس کا رخ موڑا تو اسے جنگ تصور کیا جائے گا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا پانی ہماری لائف لائن ہے، اگر بھارت نے پاکستان کے پانی پر ڈیم بنائے تو اس اسٹرکچر کو تباہ کر دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر