غزہ میں اسرائیلی بربریت اور ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے، تازہ ترین حملوں میں اسرائیلی فورسز نے مزید 250 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔
غزہ کے محکمہ صحت کا کہنا ہے اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدہ یکطرفہ توڑنے کے بعد سے حملوں میں اب تک 3 ہزار کے قریب فلسطینی شہید اور 8 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ پر اسرائیلی حملے اقوام متحدہ چارٹر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں
دوسری جانب اسرائیل نے حدیدہ میں واقع یمنی بندرگاہ صلف پر بھی بمباری کی۔
حماس کے زیر انتظام علاقے کی وزارتِ صحت کے مطابق 18 مارچ سے اسرائیلی حملے دوبارہ شروع ہونے کے بعد اب تک 2985 افراد قتل کیے جا چکے ہیں، جس کے بعد جنگ میں مجموعی اموات کی تعداد 53119 ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
