Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوشل میڈیا وار فیئر اور کنٹرولڈ میڈیا، فتنۃ الہند کا پردہ چاک

Now Reading:

سوشل میڈیا وار فیئر اور کنٹرولڈ میڈیا، فتنۃ الہند کا پردہ چاک
سوشل میڈیا وار فیئر

سوشل میڈیا وار فیئر/ ڈی جی آئی ایس پی آر/فوٹو

سوشل میڈیا وار فیئراور کنٹرولڈ میڈیا فتنۃ الہند کا ایک ہتھیار ہے۔ اس کے ذریعے بھارت پاکستان میں دہشتگردی کو پروان چڑھارہاہے۔

جمعے کے روز ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چوہدری نے بھارت کے مکروہ کھیل کاپردہ چاک کرکے رکھ دیا۔

جس وقت افواج پاکستان بھارتی فوج سے برسرپیکارتھی بھارت نے بلوچستان میں33دہشتگردحملے کروائے۔  5 دہشتگردوں کو واصل جہنم اور22کوپکڑلیاگیا۔

فتنۃ الہند 9 اور 10 مئی کوبلوچستان میں موجوداپنی پراکسیزکے ذریعے سرگرم تھا۔

افواج پاکستان کو الجھانے کےلئے سوشل میڈیا وار فیئر جاری رکھی گئی

Advertisement

پاکستانی افواج کودیگرمحاذ میں الجھانے کے ساتھ فتنۃ الہند نے سوشل میڈیا وار فیئر بھی جاری رکھی۔

فتنۃ الہند نے سوشل میڈیا وار فیئر اور کنٹرولڈ میڈیا کے ہتھیارکوبھونڈے طریقے سے استعمال کیا۔ بھارتی چینلز آزاد بلوچستان کاراگ الاپتے رہے۔

نام نہاددہشتگردوں کوبلوچ نمائندہ کے طورپرٹاک شوز میں پیش کیا جاتارہا۔

میانوالی،کراچی اورجعفرایکسپریس حملوں کی اطلاع سوشل میڈیاپرپیشگی دی گئی

پاکستان میں دہشتگردی کے متعدد واقعات سے قبل ہی سوشل میڈیا پراس کی اطلاعات شیئرکی جاتی رہیں۔

Advertisement

بھارتی کنٹرول سوشل اکائونٹس پرجعفرایکسپریس، کراچی اور میانوالی حملوں کی پیشگی اطلاع دی گئی۔

میانوالی حملے کے وقت ایک بھارتی اکائونٹ نے پیشکی اطلاع دی’’ٹوڈے اس بگ ڈے سوگوئنگ توبیڈ ارلی‘‘۔ اسی کائونٹ کے ذریعے صبح کہاگیاکہ ’’گڈ مارننگ میانوالی‘‘۔

میانوالی حملے کے بعد بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا نے تواترسے ان حملوں کی خبریں چلائیں اورخوشیاں منائی۔

6 اکتوبر2024 کو کراچی میں چینی باشندوں پر حملہ ہوا۔ اس حملے سے ایک دن قبل بھارتی کنٹرول سوشل اکائونٹ سے ٹوئٹ ہوا’’بگ ڈے ان نیکسٹ فیوہاورز‘‘۔

دریں اثنا اس حملے کے بعد سوشل میڈیا وار فیئر اور بھارتی میڈیا کے ذریعے شادیانے بجائے جاتے رہے۔

علاوہ ازیں جعفرایکسپریس حملے سے قبل بھارتی کنٹرول اکائونٹ سے ٹوئٹ ہوا’’کیپ آئزآن پاکستان ٹوڈے ایند ٹومارو‘‘۔

Advertisement

اس حملے کے بعد پوری دنیا نے اس کی مذمت کی جبکہ بھارتی میڈیا، سیاستدان اورسوشل میڈیا خوشیاں منانے لگا۔

مزیدبراں پاکستان پرالزام تراشی کرکے بھارت الٹا دنیا میں دہشتگرد بی ایل اے اور آزادبلوچستان کی حمایت کرتارہا۔

یہ وہ سوشل میڈیا وار فیئر اور کنٹرولڈ میڈیا ہے جس کو فتنۃ الہندنے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے انتہائی موثراندازمیں بھارتی سازش کا پردہ چاک کردیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر