Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہارورڈ یونیورسٹی کی بڑی فتح، امریکی عدالت نے غیر ملکی طلبہ پر پابندی معطل کر دی

Now Reading:

ہارورڈ یونیورسٹی کی بڑی فتح، امریکی عدالت نے غیر ملکی طلبہ پر پابندی معطل کر دی
ادارے کو ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کی مخالفت کی بنا پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

امریکی عدالت نے ہارورڈ یونیورسٹی میں غیر ملکی طلبہ کے داخلے پر وفاقی حکومت کی جانب سے عائد کی گئی پابندی کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔

عدالت کا یہ فیصلہ ہارورڈ یونیورسٹی کی طرف سے دائر کی گئی فوری درخواست پر سنایا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق، فیڈرل جج ایلیسن بروز نے یونیورسٹی کی جانب سے دائر کردہ پٹیشن پر فوری حکمِ امتناع جاری کرتے ہوئے امریکی حکومت کے فیصلے کو وقتی طور پر معطل کر دیا۔

ہارورڈ یونیورسٹی نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ادارے کو ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کی مخالفت کی بنا پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں : ہارورڈ یونیورسٹی کے غیرملکی طلباکی انرولمنٹ منسوخ کردی گئی

Advertisement

یونیورسٹی کے مطابق، یہ اقدام نہ صرف اعلیٰ تعلیم کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے بلکہ بین الاقوامی طلبہ کے تعلیمی مستقبل کو بھی شدید خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

یاد رہے کہ امریکی حکومت نے کچھ روز قبل ہارورڈ یونیورسٹی کو اسٹوڈنٹ اینڈ ایکسچینج وزیٹر پروگرام (SEVP) سے خارج کر دیا تھا، جس کے نتیجے میں یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم غیر ملکی طلبہ کی قانونی حیثیت خطرے میں پڑ گئی تھی۔

ہارورڈ یونیورسٹی کے صدر نے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے بین الاقوامی طلبہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہارورڈ ایک ایسا ادارہ ہے جو ہمیشہ سے پوری دنیا کے لیے کھلا رہا ہے اور رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر