Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں پھیپھڑوں کی پُراسرار بیماری پھیلنے کی وجہ کیا ہے؟ جانیے

Now Reading:

کراچی میں پھیپھڑوں کی پُراسرار بیماری پھیلنے کی وجہ کیا ہے؟ جانیے
معروف اور بڑے نجی اسپتال کے مطابق، ہر ہفتے 15 سے 20 مریض اس بیماری کے ساتھ رپورٹ ہو رہے ہیں

معروف اور بڑے نجی اسپتال کے مطابق، ہر ہفتے 15 سے 20 مریض اس بیماری کے ساتھ رپورٹ ہو رہے ہیں

کراچی کے طبی ماہرین نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اپنی زندگی کو پُراسرار بیماری سے بچانے کے لیے احتیاط کریں۔

طبی ماہرین کے مطابق شہر قائد میں کبوتروں سے پھیلنے والی خطرناک پھیپھڑوں کی بیماری برڈ فینسرز لنگ (Bird Fancier’s Lung) یا ہائپر سینسٹیویٹی نمونائٹس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جس سے زیادہ تر خواتین متاثر ہو رہی ہیں۔

معروف اور بڑے نجی اسپتال کے مطابق، ہر ہفتے 15 سے 20 مریض اس بیماری کے ساتھ رپورٹ ہو رہے ہیں۔

ماہر امراض پھیپھڑا و سینہ، ڈاکٹر محمد عرفان کے مطابق، کبوتر کے پروں اور فضلے کے باریک ذرات سانس کی نالی میں جمع ہو کر الرجی، سوجن اور شدید سانس کی تکلیف کا باعث بن رہے ہیں۔

Advertisement

ڈاکٹر عرفان کا کہنا ہے کہ یہ ذرات کھڑکیوں اور ایئرکنڈیشنرز کے ذریعے گھروں میں داخل ہو کر حساس افراد کے لیے خطرہ بن جاتے ہیں، اور شدید صورتوں میں مریضوں کو اسٹیرائڈز، آکسیجن تھراپی حتیٰ کہ پھیپھڑوں کی پیوند کاری کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔

ماہرین نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کبوتروں کے قریب نہ جائیں اور گھروں کے اندر صفائی اور فلٹریشن کے نظام کو بہتر بنائیں۔

ڈاکٹر عرفان نے واضح کیا کہ آسٹریلیا، سوئٹزرلینڈ جیسے ممالک میں کبوتروں کو رہائشی علاقوں میں دانہ ڈالنے پر پابندی ہے تاکہ شہری صحت محفوظ رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر