Advertisement
Advertisement
Advertisement

سانحہ خضدار کےلئے بھارتی فنڈنگ کاواضح ثبوت،آڈیو سامنے آگئی

Now Reading:

سانحہ خضدار کےلئے بھارتی فنڈنگ کاواضح ثبوت،آڈیو سامنے آگئی
آڈیو سامنے آگئی

آڈیو سوشل میڈیا پر زیرگردش / فوٹو ایکس

سانحہ خضدار کے لئے مبینہ بھارتی فنڈنگ کے ناقابل تردیدشواہد سامنے آگئی۔ سوشل میڈیا پر ایک آڈیو زیرگردش ہے جس میں مبینہ بھارتی ہینڈلر کوبی ایل اے دہشتگردکو ہدایت دیتے سنا گیاہے۔

یہ آڈیو ماریہ شاہ کشمیری نامی ایک ایکس اکائونٹ سے جاری ہوئی ہے۔ اس میں 17 مئی کی تاریخ مینشن کی گئی ہے ۔

آڈیو میں بھارتی ہینڈلر سدھارت کو کہتے سناجاسکتاہے کہ ’’سبزل میں نے تم لوگوں پر پانی کی طرح پیسہ بہایا جب وقت آیا توتم لوگ چپ چاپ بیٹھے رہے‘‘۔

جس پر سبزل نامی بی ایل اے دہشتگرد نے جواب دیا کہ کیا ہواہے تم غصہ کیوں کررہے ہو؟۔

ہینڈلر سدھارت نے کہاکہ غضہ نہ کروں تو کیا کروں ادھرپاکستانی فوج دن بھر کارروائی کرتی رہی اورتم کچھ نہ کرسکے۔

Advertisement

ہینڈلرکا سبزل سے کہناتھاکہ بلوچستان میں ہمیں آگ چاہیے اورتم لوگوں نے چنگاری بھی نہیں سلگائی۔

سبزل نے جواب دیاکہ ہم نے اپنی کوشش کی لیکن وہ لوگ کافی مستعد ہیں ۔

ہینڈلر سدھارت نے مزید کہاکہ وہ چوکس تھے تو تم بھی چوکس رہو ،ارے بھئی کس نے کہاکہ صرف فوج کو ہی نشانہ بنائو ۔

سدھارت نے سبزل کو ہدایت دی کہ اور بھی تو اہداف ہوسکتے ہیں اس بارے میں تھوڑا سوچو۔

سبزل نے جواب دیا پریشان نہ ہو ہم کچھ دنوں میں آپ کو رزلٹ دیں گے۔

علاوہ ازیں بھارتی ہینڈلر نے کہاکہ دھن تو ملے گا، ہر بار ملا ہے اس بار بھی ملے گا ،بس کام ہوجانا چاہیے۔

Advertisement

مارخور نے پرانا بازار جودھپور میں بیٹھے را کے آفیسر سدھارت اور خضدار میں مقیم فتنہ الہندوستان کے اسد سبزل کی کال حاصل کر لی۔ کال میں را کا آفیسر سدھارت، سبزل سے غصہ بھی کر رہا ہے اور اس کو کاروائی کرنے کی ہدایت دے رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر