وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شدید گرمی کے پیش نظر عوام کو الرٹ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے متعدد احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس شدید ہیٹ ویو کے دوران عوام کی صحت اور حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ نے بچوں کو شدید گرمی کے دوران گھروں میں محدود رکھنے کی ہدایت کی اور تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں اوپن ایئر سرگرمیاں فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا۔
اس کے علاوہ، انہوں نے اسکولوں میں کم از کم ایک پنکھے کے فنکشنل ہونے کی ضرورت پر زور دیا اور طلبہ کے لیے سخت گرمی کے پیش نظر ڈریس کوڈ میں نرمی اختیار کرنے کی ہدایت دی۔
مریم نواز شریف نے ہر اسکول میں فرسٹ ایڈ باکس کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ کو ہدایت دی اور عوامی مقامات پر صحت کی سہولتوں کو بڑھانے کی تجویز دی۔
مزید پڑھیں: پاک فضائیہ کی کارکردگی نے فضائی جنگ کے میدان میں اعلیٰ ترین معیار قائم کر دیا، مریم نواز
انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پرہجوم بازاروں میں سائے، او آر ایس ملا پانی، فرسٹ ایڈ کاونٹر اور واٹر کولر فراہم کیے جائیں۔
صوبائی حکومت کی طرف سے ریسکیو 1122 اور ہیلتھ سروسز کو بھی الرٹ رکھا جائے گا تاکہ ہیٹ ویو سے متعلق کسی بھی ہنگامی صورتحال کا فوری طور پر جواب دیا جا سکے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو بھی ہدایت دی کہ تمام بس اور ویگن اسٹینڈز میں سایہ، پانی اور مسٹ فین کا انتظام کیا جائے تاکہ مسافروں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
اس کے ساتھ ہی، ملتان اور بہاولپور ڈویژن میں کاشتکاروں کو شدید گرمی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے، اور فارمز پر مویشیوں کے لیے سایہ اور وافر پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔
وزیراعلیٰ نے عوام سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں کی چھتوں پر پرندوں کے لیے پانی رکھیں تاکہ اس شدید گرمی میں بے زبان مخلوق کی مدد کی جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
