کوئٹہ گلیڈی ایٹرز/ ٹی وی گریب
پی ایس ایل کے 26 ویں میچ میں روسو اور حسن نواز کی سینچریوں کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 109 رنز سے شکست دیدی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 3وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیاتھاجس کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئی بھی کھلاڑی جم کر کریز پر رک نہ سکا۔
عماد وسیم نے 41 بالز پر 56 ، دواشیوس 31 اورمحمد شہزاد24 زنز بنائے
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمدعامر نے 3 ، ابراراحمد نے 2 وکٹیں لیں۔
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایترز کے روسونے 46 بالزپر 104جبکہ حسن نواز نے 45 بالز پر 100 رنز کی ناقبل شکست اننگ کھیلی، شکیل سعود23بناسکے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاتھا۔ پہلی اننگ میں نسیم شاہ اور عماد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیے۔
میچ سے قبل بھارتی حملوں کے نتیجے میں شہیدافرادکےلیےایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی۔
تمام کھلاڑیوں اورآفیشلزایک منٹ کی خاموشی اختیارکی۔
راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان کاقومی ترانہ بجایاگیا۔
پلیئگ الیون اسلام آباد یونائیٹڈ
کپتان سلمان آغا، وکٹ کیپراعظم خان، صاحبزادہ فرحان، کیئل میئرز، عماد وسیم، محمدنواز، محمدشہزاد، حیدرعلی ، جیسن ہولڈر، نسیم شاہ اور بین ڈواشیوز شامل ہیں۔
پلیئنگ الیون کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
کپتان سعودشکیل، وکٹ کیپرکشل مینڈس، فن ایلن، روسو، حسن نوا، مارک چیمپ مین، فہیم اشرف، محمد عامر، محمدوسیم، ابرار احمد، خرم شہزاد شامل ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
