Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیل نے 24 گھنٹوں میں مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید کردیے

Now Reading:

اسرائیل نے 24 گھنٹوں میں مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید کردیے
اسرائیل نے 24 گھنٹوں میں مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید کردیے

اسرائیل نے غزہ پر حملے تیز کردیے، اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

اسرائیل کے حملوں میں ایک ایسے وقت میں تیزی دیکھی جارہی ہے، جب امریکی صدر اپنے 4 روزہ دورے کے سلسلے میں مشرق وسطیٰ میں موجود ہیں۔

گزشتہ روز امریکی صدر نے سعودی عرب اور قطر کا دورہ کیا ہے، جہاں انھوں نے اربوں ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

ادھر یورپی اسپتال پر بنکر بسٹر بم حملوں کے مناظر سی سی ٹی وی فوٹیج میں ریکارڈ ہوگئے ہیں۔ویڈیو میں کم از کم ایک درجن لاشیں فرش پر پڑی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  تین ہفتے کے عرصے میں اسرائیلی فورسز کی 224 مقامات پر فضائی کارروائیاں 

Advertisement

دوسری جانب رفح شہر میں القسام بریگیڈز کے جوابی وار سے کئی اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

اس کے علاوہ غزہ امداد کی بندش پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل اجلاس ہوا جس میں روس، چین اور برطانیہ نے امریکا اور اسرائیل کا مشترکہ امدادی منصوبہ مسترد کردیا۔

اسرائیلی فضائیہ نے یہ بمباری اس وقت کی ہے جب اقوام متحدہ کے انسانی امور کے سربراہ ٹام فلیچر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ممبران پر زور دیا کہ وہ غزہ میں نسل کشی کو روکنے کے لیے اقدامات کریں۔

انہوں نے اسرائیل سے غزہ پر عائد 10 ہفتوں کی ناکہ بندی ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا اور نجی کمپنیوں کے ذریعے انسانی امداد کی تقسیم کا کنٹرول سنبھالنے کے اسرائیلی-امریکی منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے اسے فلسطینیوں پر ’ مزید تشدد اور بے دخلی کے لیے ایک ظاہری بہانہ’ قرار دیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے 2 مارچ کو غزہ کے لیے تمام تر امداد اور دیگر سامان کی ترسیل بند کر دی تھی اور دو ماہ کی جنگ بندی کے خاتمے کے بعد 18 مارچ کو حماس کے خلاف اپنی کارروائی دوبارہ شروع کر دی تھی۔

خوراک اور ایندھن کی شدید قلت کے باعث اقوام متحدہ کے تعاون سے چلنے والی تمام بیکریاں اور گرم کھانا فراہم کرنے والے 180 کمیونٹی باورچی خانوں میں سے 60 فیصد سے زیادہ بند ہو چکے ہیں۔

Advertisement

اقوام متحدہ کی نے اپنی ایک رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ پوری آبادی شدید غذائی عدم تحفظ کا شکار ہے اور پانچ لاکھ افراد فاقہ کشی کے خطرے سے دوچار ہیں۔

حماس کے زیر انتظام علاقے کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو شروع ہونے والی لڑائی میں اب تک اسرائیلی حملوں میں غزہ میں کم از کم 52 ہزار 928 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر