غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی نے فرانس اور جرمنی کو بھی رنجیدہ کردیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس اور جرمنی نے اسرائیل کو الٹی میٹم دیا ہے کہ وہ غزہ میں انسانی امداد کی صورتحال کو فوری طور پر بہتر کرے، ورنہ اسرائیل کے ساتھ مزید تعاون برقرار نہیں رہے گا۔
فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے اسرائیل کو خبردار کر کرتے ہوئے کہا کہ اگر چند گھنٹوں اور دنوں میں غزہ میں انسانی امدادی صورت حال بہتر نہ ہوئی تو فرانس، اسرائیلی آبادکاروں پر پابندیاں عائد کر سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ میں زندگی کی بدترین خون ریزی دیکھی، اقوام متحدہ میں امریکی سرجن کا ہولناک انکشاف
دوسری جانب جرمنی نے بھی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی غزہ کی صورت حال سے مشروط کرنے کا اشارہ دے دیا۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کا کہنا ہے کہ غزہ میں ہر 20 منٹ میں ایک بچہ شہید ہو رہا ہے۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی ہمدردی امور کے مطابق غزہ دنیا میں واحد علاقہ ہے جہاں کی 100 فیصد آبادی قحط کے خطرے سے دوچار ہے۔
اسرائیلی حملوں میں مزید 30 فلسطینی شہیدجبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہدا کی تعداد72ہو گئی ہے۔
مزید برآں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے رفح میں اسرائیلی فوج پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
