
بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی حالیہ غیر سنجیدہ بیان بازی پر بھارتی عوام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
مودی نے کہا تھا کہ میری نسوں میں خون نہیں، سندور بہتا ہے، جس پر بھارتی خواتین نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی خواتین نے مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی سندور کا سوداگر ہے، جو خود سندور کا مان نہ رکھ سکا وہ اس کی قیمت کیا جانے۔
بھارتی عوام نے مودی کے بیان کو غیر سنجیدہ اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ پہلگام واقعے میں بیوہ ہونے والی خواتین نے حکومت کی جانب سے مدد نہ ملنے پر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
مزید پڑھیں: آپریشن ’’سندور‘‘ کی ناکامی سے مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار، اپنے ہی شہریوں کو گرفتار کرنا شروع کردیا
عوام کا کہنا ہے کہ “آپریشن سندور” نام رکھنے سے سچائی نہیں چھپائی جا سکتی، بھاری فوج کی موجودگی میں دہشتگرد کاروائی کر کے چلے گئے وہ اب تک کیوں نہیں پکڑے گئے۔
بھارتی عوام پوچھ رہی ہے کہ پہلگام میں بیوہ ہونے والیوں کا اب تک مداوا کیوں نہیں کیا گیا، حملے کے بعد آپ پہلگام کیوں نہیں گئے، مودی لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔
عوام نے کہا کہ صرف گودی میڈیا ہی مودی کے گن گا رہا ہے، اصلیت عوام سے پوچھیں، ٹرمپ کے کہنے پر سیز فائر کیوں کیا، آپ کس بات کے وزیراعظم ہیں۔
مودی کی جانب سے بہار میں انتخابی مہم چلانے پر بھی عوام نے اعتراض کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ “پہلگام متاثرین کی دادرسی کے بجائے مودی بہار میں الیکشن کمپین چلا رہے ہیں”۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News