پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کو سفارتی سطح پر سنگین مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق، عالمی برادری نے بھارت کے جارحانہ بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے اس کی کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔
عالمی طاقتوں کی طرف سے بھارت پر مسلسل دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرے۔
روس کے وزیر خارجہ نے بھارت کو ایک مرتبہ پھر مشورہ دیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ تمام مسائل کو مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے حل کرے۔
اسی طرح، امریکا اور یورپی یونین نے بھی بھارت کو یہ تجویز دی تھی کہ وہ پاکستان کے ساتھ تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دے۔
مزید پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ؛ عالمی میڈیا پر بھارت میں بڑھتی مسلم دشمنی کے چشم کشا انکشافات
اس کے علاوہ، سوئٹزرلینڈ نے پاکستان کی درخواست پر پہلگام واقعہ کی تحقیقات میں مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے، جسے عالمی برادری کی جانب سے مثبت ردعمل سمجھا جا رہا ہے۔
سکالر تنوی مدن نے اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ روس نے دو بار دوسرے ممالک پر حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن مسائل کو حل نہ کر سکا، جس سے بھارت کو ایک سبق ملنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے لیے بہترین راستہ یہی ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ تنازعات کو بات چیت اور سفارتی ذرائع سے حل کرے، جیسا کہ روس نے بھی بین الاقوامی تعلقات میں سبق سیکھا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
