Advertisement
Advertisement
Advertisement

دفترخارجہ میں سفیروں کو بزدلانہ بھارتی کارروائی پر بریفنگ

Now Reading:

دفترخارجہ میں سفیروں کو بزدلانہ بھارتی کارروائی پر بریفنگ
ایران پر اسرائیلی حملہ، پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آبادمیں متعین سفیروں کو بھارتی جارحیت سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کردیا۔

 بریفنگ کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی طرف سے پاکستان کی سلامتی کی خلاف ورزی سے پیدا ہونے والی صورتحال پرروشنی ڈالی گئی۔

ترجمان دفترخانہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہاکہ بھارتی جارحیت نہ صرف پاکستانی خودمختاری کی خلاف ورزی کی بلکہ علاقائی امن و سلامتی  کوبھی خطرے میں ڈال دیا۔

Advertisement

اسحاق ڈار نے کہاکہ بھارتی کارروائیاں یو این چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی صریحا خلاف ورزی ہیں، بھارتی جارحانہ کارروائیاں بین الریاستی تعلقات کی روایات کے برعکس ہیں

نائب وزیراعظم  نے بھارت کی طرف سے دہشت گردوں کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کے دعوے کو مسترد کر دیا۔

اسحاق ڈار نے سفیروں سے کہاکہ  پہلگام حملے کو پاکستان سے منسوب کرنے کا کوئی قابل بھروسہ ثبوت موجود نہیں۔

Advertisement

نائب وزیراعظم کا کہنا تھاکہ بھارتی قیادت ایک بار پھر دہشت گردی کی اڑ میں مظلومیت کا ڈھونگ رچانے کی کوشش کر رہی ہے ۔

اسحاق ڈار نے سفیروں سے کہاکہ بھارت نے عالمی برادری کی طرف سے کشیدگی میں کمی اور تحمل کے مظاہرے کی کسی اپیل پر کان نہیں دھرے۔

نائب وزیراعظم نے بین الاقوامی برادری بھارت کو غیر ذمہ دارانہ رویے پر ذمہ دار قرار دے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر