Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹرمپ نے بطور پوپ اپنی اے آئی تصویر کو مزاح قرار دے دیا، تنقید مسترد

Now Reading:

ٹرمپ نے بطور پوپ اپنی اے آئی تصویر کو مزاح قرار دے دیا، تنقید مسترد
ٹرمپ نے بطور پوپ اپنی اے آئی تصویر کو مزاح قرار دے دیا، تنقید مسترد

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر وائٹ ہاؤس کی جانب سے پوسٹ کی گئی اپنی ایک اے آئی تصویر پر ہونے والے تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک “مزاحیہ” حرکت تھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی اس تصویر میں ٹرمپ کو پوپ کے سفید لباس میں دکھایا گیا ہے، جب کہ ایک اور تصویر میں وہ اسٹار وارز فلم کے ولن کردار کی طرح سرخ لائٹ سیبر پکڑے نظر آتے ہیں۔

کمیونیکیشن کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ان تصاویر کا مقصد صرف مزاح نہیں بلکہ سیاسی اثر و رسوخ اور بیانیے پر کنٹرول حاصل کرنا ہے۔

ٹرمپ نے پیر کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، “میرا اس سے کوئی تعلق نہیں، یہ کسی نے مزاح میں بنائی ہے، کوئی ٹینشن کی بات نہیں ہے، تھوڑا بہت مذاق تو ہوتا رہنا چاہیے۔

یہ تصویر سب سے پہلے ٹرمپ کے پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر شیئر ہوئی اور بعد میں وائٹ ہاؤس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے بھی پوسٹ کی گئی، تاہم یہ واضح نہیں کہ ان تصاویر کا خالق کون تھا۔

Advertisement

امریکہ، اٹلی اور دیگر ممالک میں کیتھولک برادری کے افراد نے اس تصویر کو توہین آمیز قرار دیا۔

سابق اطالوی وزیراعظم میتیو رینزی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا: “یہ تصویر ایمان والوں کی توہین، اداروں کی تضحیک اور ایک سنجیدہ عہدے کا مذاق اڑاتی ہے۔

دوسری جانب، کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ حرکت ٹرمپ کی سیاسی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

ٹیکساس A&M یونیورسٹی کی پروفیسر جینیفر مرسیسا کے مطابق، ٹرمپ اپنی کم ہوتی مقبولیت اور غیر مقبول پالیسیوں کے باوجود خود کو ایک “ہیرو” کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایک حالیہ سروے کے مطابق ٹرمپ کی مقبولیت کم ہو کر 42 فیصد تک گرچکی ہے، جبکہ 53 فیصد لوگ ان کی کارکردگی سے ناخوش ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ٹرمپ مستقبل میں AI کی مدد سے مزید “تاریخی” یا “حقیقی” دکھنے والی تصاویر تیار کراتے ہیں جو کبھی پیش ہی نہیں آئیں، تو یہ جمہوریت اور سچائی کے لیے ایک سنجیدہ خطرہ ہو سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر