ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز کو عہدے سے ہٹا دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز کو عہدے سے ہٹا دیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے مائیک والٹز کو قومی سلامتی کے مشیر کے عہدے سے ہٹا کر اقوام متحدہ میں امریکا کے سفیر کے طور پر نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے اپنے اقتدار کے 100 دن مکمل ہونے پر ایک اہم تبدیلی کرتے ہوئے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز کو عہدے سے ہٹاکر اقوام متحدہ میں نئی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں والٹز کی خدمات کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ ان کی جگہ وقتی طور پر وزیر خارجہ مارکو روبیو کو قومی سلامتی کے مشیر کا اضافی چارج دیا گیا ہے، جو بدستور امریکا کے اعلیٰ ترین سفارتکار کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ یمن حملوں کی منصوبہ بندی سوشل میڈیا پر لیک ہونے کے اسکینڈل پر مائیک والٹز کو سخت تنقید کا سامنا تھا۔ اس سے قبل رپورٹ سامنے آرہی تھیں کہ مائیک والٹز جلد عہدے سے مستعفیٰ ہوجائیں گے۔
وائٹ ہاؤس کے ذرائع کا کہنا تھا کہ مائیک والٹز کے نائب الیکس وونگ بھی استعفیٰ دیں گے۔
واضح رہے کہ منگل کو مشی گن میں ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومت کے100 دن مکمل ہونے پر جشن مناتے ہوئے ریلی سے خطاب میں کہا تھا کہ ہم نے ابھی شروعات کی جبئ، ملکی تاریخ کے سب سے کامیاب 100 دن مکمل ہونے کا جشن منانے پر خوش ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
