Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا چیٹ جی پی ٹی اور اے آئی انسانی تخلیق و پیشے ختم کردینگے ؟

Now Reading:

کیا چیٹ جی پی ٹی اور اے آئی انسانی تخلیق و پیشے ختم کردینگے ؟
انسانی تخلیق اور چیٹ جی پی ٹی

انسان تخلیق یا مصنوعی ذہانت / فوٹو

کیاچیٹ جی پی ٹی  اور مصنوعی ذہانت کے سبب جلد ہی انسانی تخلیق اور پیشے ختم ہوجائیں گے یا ان کی اہمیت ختم ہوجائے گی ؟

انسانی معاش اور تخلیق سے متعلق یہ ایک ایسا موضوع ہے جو بار بار انسانی زہنوں میں پیدا ہورہا ہے ۔

اکثر یہ کہا جاتاہے کہ انسانی تخلیق جلد ماند پڑنے والی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی تیزی سے پروان چڑھ رہی ہے۔

چیٹ پی ٹی جیسی ٹیکنالوجی کو انسان کے تخلیق کردہ مواد سے ہی سکھایا جاتاہے مثال کے طور پر کتب، مضامین، موسیقی، مصوری، خبریں اور سافٹ ویئروغیرہ۔

دلیل دی جاتی ہے کہ جب ایک مشین یا ٹیکنالوجی درست ہدایت ملنے پربہترتخلیق اور مواد پیش کرسکتی ہے تو انسان کو کام کا معاوضہ کیوں دیا جائے؟۔

Advertisement

لیکن حقیقت اس سے مخلتف ہے اور یہ اتنا آسان نہیں جتنا سمجھا یا کہا جارہاہے۔  ایک بھارتی سافٹ ویئرکنسلٹینٹ اچیت نائیک نے  اس سلسلے میں مختلف نکتہ  نظر پیش کیا ہے ۔

ان کے مطابق ایک موسیقار جو بار بار اپنی موسیقی کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کرتاہے اور وہ ہر بار بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش میں ہوتا ہے تا کہ کہیں کوئی کمی نہ رہ جائے۔

ماہرین کی مختلف آرا

 

اچیت نائیک کے مطابق یہ عمل اسے متواتر فعال رکھتا ہے لیکن ٹیکنالوجی اپنے طور پر ایک ہی بار میں 100 فیصد کوشش کے ساتھ مواد سامنے پیش کردیتی ہے جس کے بعد زیادہ نئی تبدیلی ممکن نہیں رہتی۔

چیٹ جی پی ٹی اور مصنوعی ذہانت سے متعلق  انسانی آرا  اپنی جگہ مگر بعض ماہرین کا اب بھی ماننا ہے کہ بشر کا نعیم البدل ٹیکالوجی نہیں ہوسکتی۔

Advertisement

دنیا بھر میں اس حوالے سے مباحثے جاری ہیں مگر یہ کہنا کہ چیت جی پی ٹی یا مصنوعی ذہانت  انسانی پیشے مکمل ختم کردے گی درست نہیں جبکہ بعض ماہرین اس کے برعکس بھی سوچتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر