
بھارت میں معروف سیاسی و دفاعی تجزیہ کار نے حالیہ بیان میں تسلیم کیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں بغیر جنگ کے شکست ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کا جھوٹا بیانیہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے اور عالمی برادری واضح طور پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت کر رہی ہے۔
بھارتی تجزیہ کار نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، یہاں تک کہ اقوامِ متحدہ کے پانچ مستقل رکن ممالک (P5) امریکا، برطانیہ، فرانس، روس اور چین بھی پاکستان کے ساتھ نظر آتے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاک فوج کے جوانوں نے بھارت کی مزید 3 فوجی پوسٹیں تباہ کردیں
انہوں نے مزید کہا کہ فرانس اور امریکا جیسے ممالک، جن سے بھارت نے اربوں ڈالر کے ہتھیار خریدے، اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے حق میں مؤقف اختیار کر چکے ہیں۔
تجزیہ کار کے مطابق، گزشتہ ہفتے اقوامِ متحدہ کے سلامتی کونسل کے اجلاس میں جب پاکستان نے مطالبہ کیا کہ ٹی آر ایف اور پاکستان کا نام دہشتگردی سے جوڑنے سے گریز کیا جائے، تو کسی بھی ویٹو پاور ملک نے اس کی مخالفت نہیں کی، بلکہ تمام مستقل ارکان نے اس مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے پاکستان کے مؤقف کی تائید کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں نہ صرف اقوامِ متحدہ بلکہ دیگر بین الاقوامی طاقتیں سعودی عرب، قطر، یورپی یونین، امریکا، کینیڈا، جاپان، روس اور چین بھارت پر سفارتی دباؤ ڈال رہی ہیں کہ وہ خطے میں جنگ سے گریز کرے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کی جوابی کارروائی: بھارتی فضائیہ کو ایک ارب ڈالر کا نقصان
بھارتی تجزیہ کار نے اعتراف کیا کہ بھارت ہر گزرتے دن کے ساتھ سفارتی محاذ پر تنہا ہو رہا ہے، اور موجودہ حکومت کی حکمت عملی ناکامی سے دوچار ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ نہ کرنے کی حکمت عملی اگر عوامی مفاد میں ہے تو عوام کو آگاہ کیا جائے، کیونکہ عوام ہی اس سیاسی اور سفارتی ناکامی کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News