
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری/پریس بریفنگ
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے سیز فائرکی کوئی درخواست نہیں کی یہ خواہش بھارت نے کی تھی،الحمدوللہ ہم نے دشمن کے 26 بڑے عسکری اہداف تباہ کرکے اپنے شہدا کے لہوکا بھرپورانتقام لے لیا۔
انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کے کہنے پر سیز فائرکی درخواست قبول کی،پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کے بزدلانہ حملوں کاجواب دے کر اپنے لوگوں سے کیا ہواوعدہ پورا کردیا، دشمن نے معصوم بچوں اور عام شہریوں کو بزدلانہ نشانہ بنایا۔
بزدلانہ جارحیت میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش
اتوار کو میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہاکہ بزدل دشمن نے ہماری مساجدشہید کیں، بزدلانہ کارروائی میں شہریوں کی شہادت پردل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جو اپنے وطن پرقربان ہوگئے۔
ان کا کہناتھاکہ اللہ کا شکر اداکرتے ہیں اس نے پاکستان کو فتح دلائی،پاکستانی قوم کو سلام پیش کرتے ہیں کہ وہ اس موقع پر اپنی فوج کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑے رہی اور ہرمحاذ پردشمن کا مقابلہ کیا۔
پاکستان نے عالمی برادری کے کہنے پرسیز فائر کی درخواست قبول کی
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سیز فائر کی درخواست پاکستان نے نہیں کی تھی یہ بھارت کی خواہش تھی ،عالمی برادری کے کہنے پر سیز فائر کی درخواست قبول کی ،ہمارے پاس کوئی بھارتی پائیلٹ نہیں ہے یہ سوشل میڈیا کی خبریں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے واضح کیا کہ پہلے ہم بھارتی جارحیت کا موثر جواب دیں گے اس کے بعد ہی کوئی بات ہوگی۔
دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ حماقت ہوگی
فوجی ترجمان نے کہاکہ ہم پہلے بھی چکے ہیں ایک بار پھر یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ حماقت ہوگی۔
مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع کی سب سے بڑی وجہ ہے
انہوں نے کہاکہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع کی سب سے بڑی وجہ ہے ، جب تک مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل نہیں ہوتا دونوں ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر نہیں آسکیں گے۔
وزیراعظم، تمام سیاسی جماعتوں اور ملکی میڈیا سے اظہار تشکر
لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چوہدری نے کہاکہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے اپنی فوج کی غیرمتزلزل حمایت پر ان کا دل سے مشکور ہیں جنہوں نے سیاسی اختلاف کو بالائے طاق رکھا اور متحدرہے۔
انہوں نے کہاکہ مسلح افواج وزیراعظم شہبازشریف کے بھی مشکور ہیں جن کے مدبرانہ اور بہادرانہ فیصلوں نے تاریخی کامیابی میں اہم کردار اداکیا ، پاکستانی میڈیا نے بھی بھارتی میڈیا کے جھوٹ کاڈت کر مقابلہ کیا۔
آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ دشمن کی بزدلانہ کارروائیوں کے نتیجے میں شروع کیا
لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چوہدری کاکہناتھاکہ آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ بھارت کی بزدلانہ کارروائیوں کے نتیجے میں شروع کیا تھا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ افواج پاکستان نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت کے تحت بھارت کے 26 بڑے عسکری اہداف کو نشانہ بنا کر دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔
دشمن کے براہموس میزائل کے ذخیروں، ایس 400 سسٹم اور دیگر اہم اہداف تباہ کردیے
ان کا کہناتھاکہ پاکستان کو نشانہ بنانے والے بھارتی فضائی اڈوں کو چن چن کر نشانہ بنایا، بیاس میں مراہموس میزائل سسٹم کے ذخیروں کو تباکردیا،ایس 400 سسٹم کو تباہ کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہاکہ اڑی میں فوجی نتصیبات کو نشانہ بنایا گیا،راجوڑی میں موجود ان بھارتی پراکسیز کونیست ونابودکردیاجوپاکستان میں دہشتگردی کو سپورٹ فراہم کرتے تھے۔
دشمن کے 26بڑے عسکری اہداف تباہ کرکے شہدا کے لہو کابھرپورانتقام لےلیا
فوجی ترجمان نے کہاکہ پاکستان کے بھرپورجواب پر26 بڑے عسکری اہداف تباہ ہونے پر بزدل دشمن نے گھٹنے ٹھیک دیے اورسفید جھنڈے لہرا دیے ۔شہدا کے لہو کا بھرپور انتقام لے لیااور قوم سے کیا وعدہ پورا کردیا۔
نوجوانوں نے دشمن کے خلاف انفارمیشن ٹیکنالوجی کا بھرپوراستعمال کیا
لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چوہدری نے کہاکہ پاکستانی نوجوانوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کادشمن کے خلاف بھرپور استعمال کرکے بھاری نقصان پہنچایا۔
انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے دشمن پرسائبر حملے کرکے اس کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا ۔
لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چوہدری نے کہاکہ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ بھارت کی مسلسل اشتعال انگیزی میں پاکستان کاجواب انتہائی مناسب تھا۔
آئندہ ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی ہوئی تو جواب انتہائی جارحانہ ہوگا
انہوں نے کہاکہ ہم یہ بھی واضح کرناچاہتے ہیں جب مشرق سرحد میں افواج پاکستان میں دفاع میں مصرف تھی تو خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا۔
فوجی ترجمان نے کہاکہ یہ اس بات کی نشاندہی ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی براہ راست حمایت اورفنڈنگ کررہاہے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ کسی کو بھی کوئی شک نہیں ہونا چاہے اگر ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی کی گئی تو ہمارا جواب انتہائی جارحانہ ہوگا۔
فوجی ترجمان نے سورۃ انفال کی یہ آیت پڑھی!
ترجمعہ : وہ تو اپنی تدبیریں کررہے تھے اور اللہ اپنی تبدبیر کررہاتھا۔
پاکستان زندہ باد
پاکستان نیوی اور فضائیہ کے نمائندوں نے بھی پریس پریفنگ میں شرکا کوافواج پاکستان کی کارروائیوں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News