Advertisement
Advertisement
Advertisement

بی بی سی نے پہلگام واقعہ میں بھارتی دعوؤں کا بھانڈا پھوڑ دیا، مودی سرکار سخت تنقید کی زد میں

Now Reading:

بی بی سی نے پہلگام واقعہ میں بھارتی دعوؤں کا بھانڈا پھوڑ دیا، مودی سرکار سخت تنقید کی زد میں

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے پہلگام حملے سے متعلق بھارتی حکومت کے بیانیے پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں، جس کے بعد نریندر مودی حکومت، بھارتی فوج اور انٹیلی جنس ادارے شدید تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بی بی سی کی رپورٹ میں پہلگام حملے کو سیکیورٹی اور انٹیلیجنس کی سنگین ناکامی قرار دیتے ہوئے مودی حکومت کی کارکردگی پر براہ راست سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، جائے وقوعہ پر نہ کوئی سیکیورٹی اہلکار موجود تھا اور نہ ہی فوری میڈیکل سہولیات فراہم کی گئیں۔

حملے میں ہلاک ہونے والے سیلیش بھائی کلاٹھیا کی بیوہ، شیتل کلاٹھیا نے تعزیت کے لیے آنے والے بھارتی وزیر پر شدید غصے کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے پاس وی آئی پی کاروں کا قافلہ ہے، لیکن ان عام لوگوں کا کیا جنہوں نے اپنی جانیں گنوا دیں؟ یہ سب وہ لوگ تھے جو ٹیکس دیتے ہیں، اور ان کی زندگی کی کوئی قیمت نہیں؟

ایک اور عینی شاہد پارس جین نے تصدیق کی کہ حملے کے وقت پہلگام کے مقام پر نہ کوئی پولیس اہلکار موجود تھا اور نہ ہی کوئی فوجی۔

Advertisement

شیتل کلاٹھیا نے مزید کہا کہ 26 افراد مارے گئے، مگر وہاں نہ سیکیورٹی تھی نہ ہی میڈیکل ٹیم۔ یہ سسٹم کی ناکامی نہیں تو اور کیا ہے؟

بی بی سی کی رپورٹ اور متاثرین کے اہلِ خانہ کے بیانات نے بھارتی حکومت کے لیے شدید سیاسی دباؤ پیدا کر دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق، حملے کی نوعیت اور اس کے بعد حکومتی ردعمل نے اس تاثر کو تقویت دی ہے کہ مودی حکومت سنگین سیکیورٹی کوتاہی کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔

رپورٹ سامنے آنے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے بھی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اور اس حملے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسین ملک کا مبینہ حلف نامہ ، بھارتی میڈیا نے منموہن سنگھ کو بھی نہ چھوڑا
طالبان نے فروری2025 میں گرفتار کیے گئے برطانوی جوڑے کو رہا کر دیا
روس میں 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ؛ سونامی کی وارننگ جاری
امریکا اور برطانیہ کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدہ، دوطرفہ تعلقات میں نئی جہت
پاکستان-سعودی دفاعی اتحاد سے بھارت بوکھلا گیا، دہلی میں خطرے کی گھنٹی بج گئی
پنجاب بمقابلہ بہار تنازعہ: مودی کی ناکام پالیسیاں بھارت میں نئی دراڑ بن گئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر