
پاکستان میں بھارت کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر وزیر اطلاعات و نشریات، عطا اللہ تارڑ، اور ڈی جی آئی ایس پی آر، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے سیاسی قیادت کو ایک بیک گراونڈ بریفنگ دی۔
یہ بریفنگ پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز میں ان کیمرا منعقد کی گئی ہے، جس میں حکومت کے اتحادی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کر رہے ہیں۔
بریفنگ کے دوران وزیر اطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے سیاسی رہنماؤں کو بھارت کے ممکنہ اقدامات اور پاکستان کی جوابی تیاریوں سے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آرنے سیاسی جماعتوں کےرہنماؤں کو پاک فوج کی تیاریوں سےآگاہ کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے اور خطےمیں امن چاہتا ہے اگر پاکستان پر جارحیت مسلط کی جاتی ہے تو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔
ذرائع کے مطابق بریفنگ میں وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سیاسی قائدین کو حکومتی سفارتی اقدامات اور ریاستی مؤقف سےآگاہ کیا۔
خاص طور پر بھارت کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد کی صورتحال اور اس کے نتائج پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر قومی بیانیہ اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی سیاسی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا گیا۔
اس بریفنگ میں شریک ہونے والے رہنماؤں میں مسلم لیگ (ن) کے خرم دستگیر اور عابد شیر علی، مشیر داخلہ پرویز خٹک، بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر عبدالقادر، جے یو آئی کے سینیٹر عبدالشکور، ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار، پیپلز پارٹی کے علی حیدر گیلانی، اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری، جے یو آئی کے نور عالم خان، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وزیر مملکت مذہبی امور کھیل داس کوہستانی، بیرسٹر عقیل ملک، محسن شاہنواز رانجھا، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، اور پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے بھی بریفنگ میں شرکت کی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اس بیک گراونڈ بریفنگ کا بائیکاٹ کیا ہے، اور اس حوالے سے کوئی نمائندہ بریفنگ میں شریک نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق، بریفنگ کا مقصد سیاسی قیادت کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کرنا تھا تاکہ وہ ملکی سلامتی اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے ایک متفقہ موقف اختیار کر سکیں۔
اس بریفنگ میں پاکستان کے دفاعی اور حکومتی ردعمل کے حوالے سے تفصیل سے بات کی گئی اور کسی بھی بھارتی اقدام کا جواب دینے کے لیے پاکستان کی مکمل تیاریوں کی اطلاع دی گئی۔
سیاسی رہنماؤں کو اس بات پر بھی بریفنگ دی جا رہی ہے کہ پاکستان کی دفاعی حکمت عملی بھارت کی ممکنہ اشتعال انگیزیوں کے پیش نظر کس طرح مؤثر ثابت ہو سکتی ہے اور کس طرح پاکستان عالمی سطح پر اپنے موقف کو مزید مستحکم کر سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News