
امریکا نے بھارت کو ایک بار پھر واضح پیغام دیا ہے کہ وہ علاقائی امن اور استحکام کو برقرار رکھے۔
یہ تنبیہ واشنگٹن میں بھارت کے سیکریٹری خارجہ شری وکرم مصری اور امریکی نائب وزیر خارجہ کرسٹوفر لنڈاو کی ملاقات کے دوران کی گئی۔
ذرائع کے مطابق، امریکا نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی جارحیت سے گریز کرے۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان قریبی شراکت داری جاری رکھنے کا عزم بھی ظاہر کیا گیا۔
مزید پڑھیں: امریکا کا بھارتی شہریوں کو سخت انتباہ
بھارت اور امریکا کے درمیان حالیہ ملاقات کے بعد امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں پاکستان کا نام تک نہیں لیا گیا، جو پاکستان کی ایک اور سفارتی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔
یہ واقعہ اس بات کا غماز ہے کہ امریکا پاکستان کے موقف کو اہمیت دے رہا ہے اور بھارت کو جارحیت سے باز رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔
علاقائی استحکام اور امن پر بھارت نے 6 مئی کو اس وقت ضرب لگائی تھی جب مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں کے قتل کا پاکستان پر بے بنیاد الزام لگا کر مودی سرکار نے پاکستان پر چڑھائی کردی تھی۔
حق دفاع استعمال کرتے ہوئے پاکستان نے اس جارحیت کا دندان شکن جواب دیا تھا جس میں بھارت کے 4 رافیل سمیت 5 طیارے اور ایک ڈرون مار گرایا تھا، ایس فورہنڈریڈ دفاعی نظام کو تباہ کردیا گیا تھا اور ان تمام فوجی اڈوں پر حملےکیے تھے جہاں سے بھارت نے پاکستان پر میزائل داغ کر شہریوں کو نشانہ بنایا تھا۔
ان حملوں کے بعد امریکا کی کوششوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی قائم ہوگئی تھی جو اب بھی برقرار ہے۔
تاہم مودی سرکاری کی جانب سے اشتعال انگیزی جاری ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے حال ہی میں کہا تھا کہ پاکستانی روٹی کھائیں ورنہ میری گولی تو ہے ہی۔
ان حملوں کے بعد بھارت کے سیکرٹری خارجہ شری وکرم مصری 27 مئی سے 3روزہ دورے پر امریکا میں ہیں۔بدھ کی شام ان کی نائب امریکی وزیر خارجہ سے واشنگٹن میں ملاقات ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News